اٹک آرٹس کونسل کے قیام میں پیش رفت

اٹک آرٹس کونسل کے قیام میں پیش رفت

اٹک (سٹی رپورٹر ) اٹک کے ادیبوں کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ٹی ہاؤس آرٹس کونسل کے قیام کے حوالہ سے بات چیت کتاب میلہ منعقدہ 7 نومبر 2024 میں ڈپٹی کمشنر اٹک جناب راؤ عاطف رضا نے اٹک کے اُدباء و شعراء اور اہلِ قلم کے لیے ایک ٹی ہاؤس بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اسی سلسلے میں اٹک کے تمام شعراء اور ادیبوں کے نمائندہ وفد نے سید مونس رضا کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اٹک سے ملاقات کی، وفد میں۔ پروفیسر سید نصرت بُخاری، ملک محسن عباس، ثاقب شاہ زیب ایڈووکیٹ، سردار ساجد خان شامل تھے، وفد نےبزرگ اور مرحوم شعراء کی خدمات اور اُن اہلِ قلم جو بوجہ ملازمت آٹک سے باہر ہیں کا ذکر بھی کیا، ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا صاحب نے پوری توجہ اور انہماک گذارشات سنیں خصوصاً اٹک آرٹ کونسل کے حوالے سے مختلف مقامات کے بارے میں غور ہوا۔ اور آخر میں یہ طے پایا کہ سب سے پہلے اٹک کے تمام اہلِ قلم کے ناموں کی فہرست تیار کی جائے، اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انیل سعید صاحب کو متعلقہ جگہوں کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے اور ایک کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے گئے معروف نعت گو بزرگ شاعر جنابِ سعادت حسن آس کی مشکلات کے بارے میں بھی بتایا گیا راؤ عاطف رضا نے اُن کی گذارشات سنیں اور حل کرنے کی یقین دہانی کروائی

اٹک آرٹس کونسل کے قیام میں پیش رفت


اس ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب انیل سعید اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن جناب شہزاد نیاز کھوکھر بھی موجود تھے،جناب مونس رضا نے کہا کہ اٹک کے تمام اہلِ قلم جناب راؤ عاطف رضا ڈپٹی کمشنر اٹک، جناب انیل سعید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک اور جناب نیاز امین کھوکھر کے تہہِ دل سے ممنون ہیں، اور محترم راؤ عاطف رضا صاحب کی علم دوستی، ادب شناسی اور ادب پروری کو سراہتے ہوئے سلام پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اِن شآءاللہ اس اہم ترین کام کو جلد پایہءِ تکمیل تک پہنچائیں گے جو یقیناً اٹک کی تاریخ میں اُن کے نام کو زندہ و جاوداں رکھے گا

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

چھٹیاں مسئلے کا حل نہیں

بدھ نومبر 13 , 2024
پنجاب میں حالیہ سموگ کی وجہ سے سکولوں کی بندش کا فیصلہ ایک عارضی حل کے سوا کچھ نہیں۔ یہ فیصلہ سموگ کی شدت کو کم کرنے
چھٹیاں مسئلے کا حل نہیں

مزید دلچسپ تحریریں