پرائمری سکول  ملہووالہ ! تختی پوچا


 پرائمری سکول  ملہووالہ ! تختی پوچا

 لکڑی کی تختی غلام شاہ کی دکان سے مل جاتی تھی ۔   تختی دھونے کے لئے ایک چھوٹا سا گڑھا  ٹو آ   بنا ہوا تھا جس کو پنہارا بھر دیتا تھا ۔ اس کو دھو کر اس پر  پوچا چکنی مٹی لگاتے تھے پوچا دکان سے بھی نہیں ملتا تھا۔ ٹکیاں کے پاس پوچے کی پہاڑی  گاڑ  تھی ۔یہ جگہ ہمارے گھر سے دو کلو میٹر دور تھی ۔ مہینے دو کے بعد اس گاڑ سے  باجماعت پوچا لاتے ۔ یہی پوچا کچی دیواروں پر ڈسٹمپر نما لپائی کے کام بھی آتا تھا۔
 بعض بچے وٹامن کی کمی پوری کرنے کے لئے پوچے کی ڈلی کو ایک آدھ  چق مار لیتے تھے ۔ پدھی والی سڑک کے اوپر پوچے کی پہاڑیاں تھیں۔ دل کرتا تھا کہ بس رکوا کر پوچا اکٹھا کر لوں۔
  ملہووالا پوچا گاڑ کے پاس 1971 میں رمتال فیملی نے ایک لائن میں پکی اینٹوں کے فارم ہاؤس بنا یاہے ۔ بچہ لوگ نے اس آبادی کو بنگلہ دیش کا نام دے دیا ۔
 تختی پر ماسٹر صاحب پنسل سے۔ الف بے ۔لکھ دیتے تھے ۔ان کو  اوکرے  کہتے تھے۔ان کے اوپر بچے قلم پھیرتے تھے ۔ بڑی کلاس والے تختی کی پہلی لائن میں پورا تفصیلی نام لکھتے تھے ۔ 1977 کا نمونہ دیکھئے ۔

ندیم ا لسلام جماعت سوم ایم سی مڈل سکول کیمبل پور
1978 میں کیمبل پور کا نام اٹک رکھا گیا ۔اس سے بچوں کا کام آسان ہو گیا۔کیمبل پور میں آٹھ حروف اور چھ نقطے تھے ۔اٹک میں تین حروف اور کوئی نقطہ نہیں تھا۔
  تختی پر کالی سیاہی سے لکھتے تھے ۔لالہ موسیٰ کی دانے دار تاج روشنائی عام تھی اس کے اندر پلاسٹک کے بنے ہوئے چھوٹے چھوٹے  جانور  ہاتھی  ھوڑے   ہوتے تھے
Two Dimensional Mini Zoo.
۔ پرانی چھوٹے سائز کی شیشی میں روشنائی کی پڑی ڈال کر تھوڑا سا پانی ڈالا جاتا اور پھر اس میں کپڑے کی  لیر  ٹکڑا ڈال دیا جاتا۔ اس شاہی میں قلم ڈبو کر لکھتے تھے ۔

 پرائمری سکول  ملہووالہ ! تختی پوچا


 قلم سرکنڈے ، کانے کے ہوتے تھے ۔سرکنڈے کے پودے عام تھے ۔ہاتھ سے توڑ لاتے ۔ماسٹر صاحب وزیر آبادی چاقو۔(قاچو) سے قلم بنا دیتے تھے۔

 شہروں میں پوچے کا نام ملتانی مٹی تھا ۔ کریانہ سٹور سے ملتا تھا اس کی شکل ، کوالٹی اور ٹیسٹ مقامی پوچے سے بہتر ہوتا تھا۔ملتانی مٹی Multan Clay  ڈیرہ غازی خان سے آتی ہے اس  کی منڈی ملتان میں تھی/ ہے ۔ اس لئے اس کو ملتانی مٹی کہتے ہیں ۔ 

 نمک کھیوڑہ سے نکلتا ہے ۔کسی زمانے میں لاہور کی منڈی سے نمک سارے برصغير میں سپلائی ہوتا تھا اس کا نام لاہوری نمک پڑ گیا ۔اب بھی پرانے حکیمی نسخوں میں لاہوری نمک کا تذکرہ ملتا ہے

 ملتانی مٹی کا انٹرنیشنل
نام. Fuller Clay. ….. ہے۔ اس کو انڈسری میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ماربل کی صفائی بھی ملتانی مٹی سے کی جاتی ہے ۔تاج محل کی کئی دفعہ ملتانی مٹی سے صفائی کی گئی ہے ۔ملتانی مٹی کی سب سے زیادہ پیداوار امریکہ میں ہے۔ لیکن پھر بھی امریکہ نے ابھی تک اتنی ترقی نہیں کی کہ تختی ایجاد کر سکے اور اس پر Fuller Clay سے پوچا لگا سکے۔
ہم  ایویں  ہی  امریکہ  سے  امپریس ہیں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

وزیراعظم اور سپہ سالار سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی گزارش

جمعہ اپریل 28 , 2023
کچھ واقعات اور سانحات دل پر نقش ہو جاتے ہیں، انسان چاہے بھی تو ان کو بھلا سکتا ہے اور نہ ہی دل اور روح سے ان کا نقش مٹا سکتا ہے۔
وزیراعظم اور سپہ سالار سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی گزارش

مزید دلچسپ تحریریں