پرائمری سکول ملہووالہ! پنسل، بال پوائنٹ

پرائمری سکول ملہووالہ! پنسل، بال پوائنٹ

پنسل تراش/ پنسل گھڑ / Sharpener کا نام سنا ہوا تھا لیکن پرائمری سکول میں ان کو دیکھنے کی نوبت نہ آئی ۔ ریزر بلیڈ کا سادہ نام پترا ( Patra)تھا ۔اس سے پنسل تراش لی جاتی تھی ۔ ربڑ (Eraser) سے بھی کم ہی واسطہ پڑتا تھا۔
بال پوائنٹ ان دنوں پین پنسل کہلاتا تھا ۔پہلی دفعہ ملٹی کلر بال پوائنٹ ابرار قاضی کے پاس دیکھا تھا ۔ اس کے چچا ظہورالحق صاحب انگلینڈ سے گفٹ لائے تھے ۔
چھٹی میں بال پوائنٹ سے واسطہ پڑا۔ بازار میں اس کے (Refill) سکے عام تھے ۔ بار بار ری فل ڈال کر بال پوائنٹ چھ مہینے چل جاتا تھا۔
مرتضیٰ دلہہ 1983 میں فرانس کسی کورس پر گیے تو میرے لئے ڈیجیٹل کلاک والا بال پوائنٹ لائے ۔اس وقت یہ عجیب چیز لگتی تھی ۔

پرائمری سکول ملہووالہ! پنسل، بال پوائنٹ


ایک تماشے والی پنسل کبھی کبھی کسی کے پاس نظر آتی تھی ۔ یہ کالا لکھنے والی پنسل تھی ۔اس کے سکے کو تھوک لگایا جاتا تو جامنی رنگ بن جاتا اور لکھائی بھی جامنی ہو جاتی تھی۔اس پنسل کی لکھائی ربڑ سے نہیں مٹتی تھی۔ بہت بعد میں پتہ چلا کہ اس کو ۔۔کاپی کرنے والی پنسل (Copying Pencil) کہتے ہیں۔اور اس کو سرکاری کاغذوں کی مستقل نقل بنانے کے لئے استمال کرتے تھے / ہیں۔
اباجی ملٹری اکاؤنٹس میں تھے ان کے پاس دفتری کام کے لئے آدھی نیلی آدھی لال پنسل تھی ۔اس کو آڈٹ پنسل کہتے ہیں
پاکستان میں ڈاکٹر صاحبان کی پہلی اور بنیادی ڈگری ایم بی بی ایس ہے۔اس کے بعد سپیشلائیزیشن کا چار سالہ کورس ہے ۔اس کو ایف سی پی ایس کہتے ہیں ۔اس امتحان میں ایک حصہ ایم سی کیوز (MCQs) کا ہوتا ہے۔اس کی جوابی کاپی پر پنسل سے صحیح دائرہ کالا کرتے ہیں ۔ اس کی مارکنگ کے لئے اس کاپی کو کمپیوٹر میں ڈالتے ہیں تو نمبر لگ جاتے ہیں ۔
1993 میں امتحان میں دائرہ کالا کرنے کے لئے بہت موٹی ہاتھ کے انگوٹھے سے بھی موٹی پنسل دی گئی ۔اسی طرح کا کنگ سائز شارپنر بھی دیا گیا۔ میں سوچ رہا تھا کہ گھر جا کر بچوں کو دکھاوں گا وہ خوش ہوں گے لیکن امتحان کے آخر میں سب لوگوں سے موٹی پنسل اور کنگ سائز شارپنر واپس لے لیا گیا ۔
پنسل ، پين ، بال پوائنٹ بڑے کام کی چیزیں ہیں۔ہر گھر میں ہونی چاہیئیں۔کیونکہ لکھنے کے علاوہ ان سے بوقت ضرورت ناڑا بھی ڈالا جا سکتا ہے ۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

مہر و وفا کا پیکر کریم اعوان

ہفتہ مئی 6 , 2023
کریم اعوان صاحب کی شخصی خوبیاں بے شمار ہیں جن میں چند یہ ہیں ،مستقل مزاج،یار باش، انسان دوست، غریب پرور ، خوش اخلاق، ہنس مکھ، دیانت دار،
مہر و وفا کا پیکر کریم اعوان

مزید دلچسپ تحریریں