پولیو مہم 22 اگست سے 26 اگست تک

اٹک (شجاع اختر اعوان سے) ملک بھر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع اٹک میں پولیو مہم 22 اگست سے 26 اگست تک جاری رہے گی 20 لاکھ 86ھزار 745 کی ابادی کے 3 لاکھ 6ھزار 176بچوں کو پولیو کے مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے 75 یونین کونسلز کے لیئے 90 یوسی انچارج اور 398 ایریا انچارج مقرر کیے گیے ہیں جبکہ 2034 موبائل 129 فکس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 40ٹرازٹ پوائنٹ قائم کیئے گئے ہیں ٹوٹل 2203 پولیو ٹیمیں فرائض انجام دیں گی پولیو ٹیمیں ضلع بھر میں قائم2243 سکولز میں بھی جائیں گی تاکہ مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے ضلع بھر کی چھ تحصیلوں داخلہ و خارجی راستوں لاری اڈوں اور گھر گھر خدمات انجام دینے والی ٹیموں کی مانیٹرنگ کیلئے محکمہ صحت کے افسران ڈیپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ۔اے ایس ویز و ڈی ایس وی جبکہ عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان فیلڈ میں رہیں گے جو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اس سلسلہ میں مقامی انتظامیہ ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون اور مکمل سیکورٹی فراہم کرے گئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک میں پولیو کنٹرول روم قائم کیا جائے چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جواد الہی نے عوام الناس سے اس مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ھے

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

ہوا ازل سے عرش پر ظہور وہ حسینؑ ہے

پیر اگست 8 , 2022
ہوا ازل سے عرش پر ظہور وہ حسینؑ ہے حضورؐ کی جبیں کا ہے نور وہ حسینؑ ہے
ہوا ازل سے عرش پر ظہور وہ حسینؑ ہے

مزید دلچسپ تحریریں