پولیس وین حادثے کا شکار ڈی سی اٹک نے زخمیوں کی عیادت کی

اٹک (ڈاکٹر شجاع اختر اعوان )ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین نے گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا اور تحصیل جنڈ کے علاقے گنڈا کس میں حادثے کا شکار ہونے والی پولیس وین کے زخمیوں کی عیادت کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جوادالہی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی اٹک نے زخمیوں کی عیادت کے دوران انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواٸی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بسال کی حدود میں پولیس ملازمین کو لے کر آنے والی پولیس وین حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔

پولیس وین حادثے کا شکار ڈی سی اٹک نے زخمیوں کی عیادت کی

ریسکیو 1122اٹک کے ذراٸع کے مطابق
02 پولیس اہلکار شہید اور 34 کے قریب زخمی ہو گٸے۔شہیداہلکاروں میں ضلع سیالکوٹ سے جاوید اور ضلع فیصل آباد سے مدثر عباس شامل ہیں۔14 زخمی اہلکاروں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ جبکہ 08 کو گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک 07 کو طارق ہسپتال مٹھیال چوک منتقل کر دیا گیا اور 05 کو ابتداٸی طبی امداد دی گٸی ۔ڈی سی اٹک نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواٸی

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

ہمارے شیعہ کون ھیں؟ فرمان حضرت امام باقرؑ

جمعہ مئی 27 , 2022
شب بیداری میں نماز شب اور صدقہ و خیرات ادا کرنے سے خداوند متعال انسان کی بخشش فرما کر اسکو اعلی و ارفع مدارج پر فائز کر دیتا ہے
ہمارے شیعہ کون ھیں؟ فرمان حضرت امام باقرؑ

مزید دلچسپ تحریریں