اٹک شہر میں محفلِ مشاعرہ

 

کاروان قلم اٹک کے زیر اہتمام 23 مئی 2021 کو ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر و ادیب مدیرِ "جمالیات ” طاہر اسیر نے کی نظامت کے فرائض کاروان قلم کے ایڈمن نزاکت علی نازک نے ادا کیے مشاعرے میں مہمانِ خصوصی اٹک کے معروف شاعر احمد علی ثاقب تھے جبکہ مہمانِ اعزاز کاروان قلم کے سیکریٹری نشرو اشاعت سید حبدار قائم تھے  مشاعرے میں نزاکت علی نازک ،سید حبدار قائم ، احمد علی ثاقب اور طاہر اسیر نے اپنا کلام سنایا۔  مشاعرے کی عکس بندی نعلین حیدر سلطان نے کی

mushaera in attock

شعرا کے کلام سے چند شعر ملاحظہ کیجیے:۔

نزاکت علی نازک

کبھی ندیا کنارے پر ترا چلنا

کنارے بیٹھ کر مجھ سے

ترا وہ گفتگو کرنا

تو ایسے میں

 ہوا کے تیز جھونکے سے

تری زلفیں ہوا میں رقص کرتی تھیں

میں ان کی ٹھنڈی چھاوں میں

سکوں کا سانس لیتا تھا

سید حبدار قائم

مرے گھر کی چھت پر نبیؐ کا علم ہے

میں کیسے کہوں کہ مرے گھر میں غم ہے

احمد علی ثاقب

روز دو چار چلے آتے ہیں سمجھانے مگر

کون لوٹا ہے محبت میں خسارہ کر کے

طاہر اسیر

زندگی یوں بھی تو آہستہ سے کھل اٹھتی ہے

جیسے اک زخم کا چپکے سے ہرا ہو جانا

کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے  مشاعرے میں صرف چار شعرا کو دعوت دی گئی جنہوں نے بہت خوب صورت کلام سنائے خصوصا صدر محفل طاہر اسیر نے اپنے خوب صورت کلام پر بہت داد سمیٹی ۔ مشاعرے کو سوشل میڈیا پر لائیو دکھایا گیا سابقہ مشاعروں کی سوشل میڈیا پر پزیرائی کا ذکر بھی کیا گیا۔ اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا گیا

حبدار قائم

سیّد حبدار قائم

سیکریٹری کاروان قلم

اٹک

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

عبداللہ راہی ایک بڑا شاعر بڑا انسان

پیر مئی 24 , 2021
ان معتبر اور مستند شخصیات عبداللہ راہی مرحوم اپنی جداگانہ شخصیت کے سبب بہت منفرد حثیت کے مالک تھے آپ ایسے درویش کہ زندگی میں ہی ان سے ظہور پذیر ہونے والی کرامات سے بہت سارے لوگ واقف ہیں
عبداللہ راہی ایک بڑا شاعر بڑا انسان

مزید دلچسپ تحریریں