اٹک( نیوز ایڈیٹر)جمعیت علمائے پاکستان ضلع اٹک کے صدر ممتاز مذہبی و روحانی سکالر استاذالعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ نے یو م اقبال کے موقع پر قلندر لاہوری علامہ اقبالؒ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلویؒ کو خراج تحسین پیش کیا،علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے دورداد،سنجوال،بریار،ھمک، فقیر آباد،شکردرہ،شین باغ،مہریہ ٹاؤن اٹک میںمنعقدہ مختلف پروگراموں میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میلاد شریف منانے کے ساتھ تعلیمات مصطفی پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے، انہوں مزاحیہ طور پر نے کہا کہ حکومت نے ہر چیز سستی کر کے قوم کو بہت بڑا تحفہ دیا ہے اللہ تعالیٰ حکومت کو شعور عطا فرمائے،دریں اثناء انہوں نے پیر خواجہ حافظ عبد الحق صاحب مدظلہ العالی کے منظور نظر ڈاکٹر فہد علی خان،ذین الحق شیخ بن تنویر شیخ،ابن حاجی محمد اقبال ڈھوک اولیاء بولیانوال،ابن ملک ارشد ڈھوک عمرہ کو شادی کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر شیخ آفتاب احمد سابقہ وزیر مملکت،وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان،ملک حمید اکبر خان،اٹک کینٹ کی شان افضل خان بنگش،شیخ ندیم،ملک سید امیر،چوہدری محمد سعید،ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی،ملک اعظم اعوان، ملک عبدالرزاق اعوان،ملک جاوید اختر ایم ڈی مہریہ ٹاؤن اٹک،بابا جی شہلبانڈی کے منظور نظر اشتیاق ملک،پیر غلام عباسی ڈھیری لگال،شہزاد احمد چشتی،فخر اقبال نورانی، الحاج محمد الیاس چشتی،ندیم رضا خان،ڈاکٹر عرفان احمد قادری،ملک شاہد اقبال اعوان،ملک فیاض بشیر،رجب علی حقانی و دیگر معززین موجود تھے، جبکہ ڈی سی ریٹائرڈ ملک طارق رحیم حیدری،ہیڈ ماسٹر عبدالرزاق،ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کی موجودگی میں ضلعی آفیسر سردار ظہیر احمد خان کے والد محترم حاجی فضل خان مرحوم ڈھوک حسو سقہ آباد اور رانا افسر علی خان کی اہلیہ مرحومہ کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔
ڈاکٹر شجاع اختر اعوان
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |