فزیو تھراپی صحت مند زندگی جینے میں موثر کردار ادا کرتی ھے

فزیو تھراپی صحت مند زندگی جینے میں موثر کردار ادا کرتی ھے

اٹک ( سٹی رپورٹر ) فزیو تھراپی صحت مند زندگی جینے میں موثر کردار ادا کرتی ھے دنیا بھر میں سالانہ 42 کروڑ افراد اس طریقہ علاج سے مستفید ھوتے ہیں پاکستان میں بھی یہ علاج مقبول ھوتا جا رہا ھے فزیو تھراپی طریقہ علاج میں پیدائشی معذور بچوں پر توجہ دے کر ان کو معاشرے کا کار آمد فرد بنایا جا سکتا ھے ان خیالات کا اظہار معروف ڈاکٹر آف فزیو تھراپی ڈاکٹر امن شجاع ممبر آف نیشنل فزیو تھراپی ایسوسی ایشن پاکستان نے ایک خصوصی انٹر ویو میں کیا انہوں نے کہا کہ فزیو تھراپی ایک جدید علاج ھے
دُنیا بَھر کی طرح پاکستان میں بھی فزیوتھراپی کاپانچ سالہ ڈگری پروگرام ڈاکٹر آف فزیوتھراپی کروایا جاتا ہے جو میڈیکل گریجویشن کا مقبول ترین شعبہ بن چکا ھے جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اگر طب کے27 شعبے ہیں، تو ان میں سے24 شعبوں میں فزیو تھراپی ضروری سمجھی جاتی ہے، مگر چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں ہنوز فزیو تھراپی سے متعلق معلومات کا سخت فقدان پایا جاتا ہے جب کہ یہ ایک ایسا طریقۂ علاج ہے، جس میں ادویہ کا استعمال کم سے کم بلکہ نہ ھونے کے برابر ھے ورزش اور متعدّد اقسام کی مشینوں کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے۔نیز، اس کے ذریعے ایلو پیتھک و دیگر طریقۂ علاج کے لاعلاج مریضوں کا علاج بھی ممکن ہے

فزیو تھراپی صحت مند زندگی جینے میں موثر کردار ادا کرتی ھے
ڈاکٹر امن شجاع


مرض کی نوعیت کے مطابق فزیو تھراپی کے مختلف طریقے مستعمل ہیں۔ فزیو تھراپی ایک ایسا طریقۂ علاج ہے، جس میں مختلف جسمانی ٹیکنیکس کے ذریعے درد میں کمی لاکر اعضاء کی حرکت آسان بنائی جاتی ہے اسے ہڈیوں، جوڑوں، پٹّھوں کی تکالیف سوزش ، کھنچاؤ ، کم زوری اور درد، بچّوں کے بعض طبّی مسائل، بڑھاپے میں لاحق ہونے والی بیماریوں، آپریشن کے بعد اعضاء کی بحالی، پھیپھڑوں کے عوارض اور کئی اعصابی و دماغی عوارض کے علاج کے لیے مؤثر قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمردرد، فالج، لقوے، دورانِ کھیل لگنے والی چوٹ کے بعد بحالی، پوسچرل ایب نارملٹیز، ذیابطیس پر کنٹرول، رگوں کی بیماریوں، منجمد کندھے (Frozen Shoulder)، عِرق النساء، پارکنسنز، پولیو، اعصابی کم زوری، ہاتھ پاؤں کے سُن پَن، ذہنی معذوری، مثانے کی کم زوری، سانس کے مرض میں مبتلا بعض کیسز کے علاج اور دِل کے آپریشن کے بعد صحت کی بحالی میں بھی فزیکل تھراپی کا کردار نمایاں ہے


نیز، خواتین کے مسائل جیسے بچّے کی پیدایش سے پہلے اور بعد میں ماں کی صحت کی برقراری اور بریسٹ کینسر کے بعد بحالی میں بھی فزیکل تھراپی اہم تصوّر کی جاتی ہے۔ آرتھرائٹس کے مرض میں عام طور پر ایک ماہرِ امراضِ ہڈی و جوڑ علاج کے ساتھ مخصوص مدّت کے بعد فزیوتھراپی بھی تجویز کرتا ہے۔ اس کے علاوہ فزیوتھراپی کے ذریعے مسلسل یا وقفے وقفے سے ہونے والے درد سے بھی نجات ممکن ہے۔ عام طور پر ایک سیشن کے بعد 24 گھنٹے تک درد محسوس نہیں ہوتا، جب کہ دیر پا یا مستقل آرام کے لیے 4 سے12 سیشنز مفید ثابت ہوتے ہیں
فزیو تھراپی ایک صحت مند زندگی جینے میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے، لہٰذا جو افراد چست و توانا رہنا یا بڑھاپے میں صحت مند زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں، تو اُنہیں چاہیے کہ کسی مستند فزیوتھراپسٹ سے رابطہ کریں کہ اس جدید دَور میں فزیو تھراپی کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں رہا انہوں نے کہا کہ فزیو تھراپی طریقہ علاج پر عنقریب اٹک کے گردو نواح میں شعور و آگاہی کے لئیے نیشنل فزیو تھراپی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے کیمپس کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس میں غریب اور ضرورت مند مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

امانت دار انسان

اتوار اکتوبر 20 , 2024
گاوں میں تنویر کے پاس لوگ امانتیں رکھتے تھے دور دور تک اس کی شرافت کے چرچے تھے جو شخص بھی گاوں سے باہر جاتا
امانت دار انسان

مزید دلچسپ تحریریں