پیپلز پارٹی عمان کے نائب صدر کی گورنر پنجاب سے ملاقات
پیپلز پارٹی عمان کے نائب صدر چوہدری کاشف اقبال گجر کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں، مسقط سے تشریف لائے وفد کے ہمراہ خصوصی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گورنر صاحب کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار افسوس و فاتحہ پڑھی، عمان وزٹ کے متعلق اپڈیٹ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس ملاقات کا اہتمام مسقط کی معروف سماجی و فلاحی شخصیت شاندار بخاری صاحب نے کیا، ملاقات میں سما ٹی وی سے ڈاکٹر عرفان اور سلطان سڈڈ فارم کے روحِ رواں چوہدری عاقب جاوید گجر بھی شامل تھے۔
رپورٹر: عاقب جاوید گجر
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔