سلطنت عُمان کے سفیر سے پاکستانی وفد کی ملاقات
مسقط (نمائندہ خصوصی) عزت مآب سفیر عُمان فہد بن سلیمان بن خلف الخروسی، نے اپنے دفتر میں سلطنت عُمان میں پاکستان کے سابق سفیر، ڈاکٹر عمران علي چوہدری، سماجی کارکن، جناب سيّد شاندار علی شاہ بخاری، اورکاروباری شخصیت جناب عمران صدیقی کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا. سفير عُمان نے کہا کہ عزت مآب ڈاکٹر عمران علي چوہدری کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سماجی اور تعلیمی تعلقات میں انتہائی سرعت سے مثبت پیش رفت ہوئی اور حالیہ منعقد کی جانے کامیاب ایکسپو پر سفیر عُمان نے سابق پاکستانی سفیر کو مبارکباد پیش کی۔
ڈاکٹر عمران علی چوہدری نے ملاقات کے دوران کہا کہ عُمان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مزید مشترکہ کاوشیں کی جارہی ہیں۔
سماجی کارکن شاندار علی شاہ بخاری نے بھی اس موقع پر کہا کہ عٌمان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی تبادلے سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور اخوت کے جذبات کو فروغ ملے گا۔ شاندار بخاری نے اس ضمن میں سابق سفیر عزت مآب ڈاکٹر عمران علی چوہدری کی بے لوث خدمات کو بے حد سراہا اور کیا کہ انہوں نے ایک سچے پاکستانی کی حیثیت سے پاکستانی کمیونٹی کے لئے ہر ممکن فلاحی اقدامات کیے۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |