اٹک ( شجاع اختر اعوان سے) عالمی ادارہ صحت و شعبہ صحت پنجاب کے تحت ہفتہ نیوٹریشن 5 سے 10 دسمبر کو منایا جا رہا ھے اس ھفتہ کو منانے کا مقصد غذا و غذائیت کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور خصوصی طور پر ماں اور بچہ کے حوالہ سے غذائی ضروریات کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ھے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اٹک ڈاکٹر سعید اختر کے مطابق ایک ماہ سے دو سال کے 150000 بچوں پانچ سال کے 114000 نوجوان لڑکیوں 82000 حاملہ خواتین 16000 دودھ پلانے والی ماؤں اور 50000 خاندانی منصوبہ بندی کے اہل جوڑوں اور زیر پرورش بچوں کو لیڈی ہیلتھ ورکرز غذائی ادویات فراہم کریں گی نیوٹریشن ویک کے دوران غذائی پر زور دیا جائے گا
اس سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں بھر پور طریقہ سے گھر گھر اس پیغام کو موثر طریقہ سے پہنچایا جائے گا تمام مراکز صحت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ھسپتالوں میں واک و سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ عوام کو اس ویک سے متعلق مکمل آگاہی ھو سکے ڈاکٹر سعید اختر نے سوسائٹی و میڈیا سے اس سلسلہ میں بھر پور تعاون کی اپیل کی ھے انہوں نے بتایا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب اور ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ پنجاب کی ہدایات پر چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جواد الہی اس پروگرام کی نگرانی کریں گے جبکہ آئی آر ایم این سی ایچ اور نیشنل پروگرام کے زیر اہتمام تمام مراکز میں پروگرام منعقد کیئے جائیں گے
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔