اٹک ( خصوصی رپورٹ ) محمد نعمان عارف کا اپیکا کی صوبائی باڈی کے لئیے انتخاب ان کی خدمات کا مظہر اور اپیکا اٹک کیلئے اعزاز ھے اپیکا اٹک محمد نعمان عارف کو مبارکباد پیش کرتی ھے ان خیالات کا اظہار احمد خان صدر ایپکا ضلع اٹک ، چوہدری رحمت علی نائب صدر، مرزا سراج الدین بیگ نائب صدر ، رفیق السلام نائب صدر ، میاں شکیل احمد نائب صدر، محمد طفیل خان، جنرل سیکرٹری، رفعت حیات خان جائنٹ سیکرٹری، امجد علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،مزمل حسین انفارمیشن سیکرٹری، علی محمد آفس سیکرٹری وعہدداران اور کارکنان ایپکا اٹک نے اپیکا کے ایک خصوصی اجلاس میں کیا .
انھوں نے کہا کہ محمد نعمان عارف نے اپیکا کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیئے سرگرداں رہے انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی ملازمین کے حقوق کے لیئے بھر پور جہدوجہد جاری رکھیں گے اپیکا اٹک کو ان کی کارکردگی و انتخاب پر فخر ھے اور مبارکباد پیش کرتے ہیں
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |