نذرِ مقبول ذکی مقبول

نذرِ مقبول ذکی مقبول

شاعر : ریاض ندیم نیازی ( سبی بلوچستان)

گلشنِ اردو ادب کا خوبصورت پھول ہے
کام بھی مقبول جس کام نام بھی مقبول ہے

شاعری اردو میں کرتے ہیں سرائیکی میں بھی
کام ان کا ہر طرف پھیلا رہا ہے روشنی

نظم بھی کہتے ہیں حمد و نعت بھی کہتے ہیں وہ
مصطفیٰ (صہ) کے ذکر میں مصروف تر رہتے ہیں وہ

نعتیہ مجموعہ ٫٫ سجدہ ،، نام سے چھاپا گیا
نعتیہ منظر پہ جو آتے ہی ہر جا چھا گیا

٫٫ منتہائے فکر ،، ہے اِن کی سلاموں کی کتاب
ہیں مناقب بھی اِس میں باکمال و لاجواب

ہیں ٫٫ سنہرے لوگ ،، میں ان کے لئے انٹرویوز
کتنی عمدہ چیز ہیں وہ آپ سے کیسے کہوں

اور ایک انٹرویو کی آئی ہے ان کی کتاب
نام ٫٫ روشن چہرے ،، ہے انٹرویو ہیں لاجواب

اِک کتابِ دِل نشِیں عاصم بخاری پر لکھی
٫٫ اعترافِ فن ،، کے جیسے نام میں ہے تازگی

ہو گیا ہوں ان کا شیدا بن گیا ان کا ندیم
اور دے اللّٰہ علم و دانش و عقل سلیم

نذرِ مقبول ذکی مقبول
مقبول ذکی مقبول

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

چھانگلا ولی، تربوز اور پتھر

جمعرات دسمبر 14 , 2023
حضرت رحمت اللہ شاہ بخاریؒ ایک دفعہ بیٹھے ہوۓ تھے کہ ان کے پاس سے تربوز بیچنے والا گزرا آپ نے اسےکہا کہ ایک تربوز مجھے دے دو تو جواب میں
چھانگلا ولی، تربوز اور پتھر

مزید دلچسپ تحریریں