اٹک( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان سے)بھارت میں ہونے والی مبینہ گستاخانہ حرکت کے خلاف جمعیت علمائے پاکستان ضلع اٹک اور انجمن نوجوانان الفلاح کے زیر اہتمام مرکز اسلام جامعہ حقانیہ اٹک کینٹ سے حقانیہ چوک اعوان آباد تک ریلی نکالی گئی جس میں ہر شعبہ ہائے زندگ سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول نے بھرپور شرکت کی۔
قیادت عظیم مذہبی سکالر ہزاروں دلوں کی دھڑکن مفتی ابو طیب علامہ رفاقت علی حقانی صدر جمعیت علمائے پاکستان ضلع اٹک نے کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا ہوش کے ناخن لے اگرچہ عیسائی ہوں سکھ،ہندو یا کوئ اقلیت سے تعلق رکھتا ہو ہم امن والے ہیں انہیں تحفظ دینا ہمارا فرض ہے ہم انڈیا جیسے نہیں کہ وہاں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھاۓ جا رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب دین اسلام غلبہ پاۓ گا کیونکہ قائد ملت امام الشاہ احمد نورانی صدیقی نے فرمایا تھا یہ صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے۔
سابقہ چیئرمین انجمن نوجوانان اسلام شہزاد احمد چشتی کونسلر ۔ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جمعیت علماۓ پاکستان ضلع اٹک ، رجب علی حقانی اعوان مرکزی صدر انجمن نوجوانان الفلاح، ناظم اعلی انجمن نوجوانان اسلام فخر اقبال نورانی، جانشین فرید الملت علامہ نذیر احمد قادری، سیکٹری نعمان، ٹھیکیدار محمد نثار، محمد توصیف، حاجی افتخار احمد و دیگر نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی نے بلال آباد سے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔آخر میں پاک فوج ملک وقوم کی سلامتی اور باران رحمت کیلۓ دعا کی گئی۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔