مصاحبہ

مصاحبہ

سئیں نذیر احمد نزیر ڈھالہ خیلوی صاحب سے

انٹرویو کنندہ : مقبول ذکی مقبول بھکر ،پنجاب، پاکستان

سرائیکی کے نامور شاعر سئیں نذیر احمد نذیر ڈھالہ خیلوی صاحب جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ نئے پڑھنے والوں کےلئے تھوڑا سا تعارف کرانا ضروری سمجھتا ہوں ۔ ان کا تعلق بھکر شہر سے ہے۔بنیادی طور پر موسیقار ہیں ۔ اکثر نامور فوک سنگر ان کے شاگرد ہیں۔ ان کو استادالعشراء ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔ ان کے شاگردوں کی ایک طویل فہرست ہے۔راقم الحروف بھی ان کا شاگرد ہے۔ان کو ایک اعزاز یہ بھی حاصل ہے کہ پاکستان کے ہم عمر بھی ہیں ۔
پانچ دہائیوں سے ادب کی خدمت کررہے ہیں ۔

dhala khailvi


واپڈا میں چند سال نوکری کرنے کے بعد شعر و سخن کی خاطر چھوڑ دی ورنہ پنجاب کے بڑے آفیسر کے عہدے پر ریٹائرڈ ہوتے ۔ ذریعہء معاش کی خاطر معمار کا کام شروع کیا اکثر مشاعروں کی صدارت انہی کی ہوتی ہے۔
دبلے پتلے سے چھوٹی چھوٹی داڑھی سانولہ سا رنگ اور خوبصورت لب و لہجہ کے مالک ہیں ۔
مشاعرہ میں سب سے آخر میں پڑھنے کا اعزاز انہی کو جاتا ہے اور مشاعرہ لوٹ لیتے ہیں ۔
اس کے بعد کوئی مشاعرہ نہیں پڑھ سکتا ایک مصرع یہ خود پڑھتے ہیں اور اگلا مصرع سامعین پڑھتے ہیں ۔
لاتعداد شیلڈز اور اسناد سے نوازا جا چکا ہے ۔ قصرزینب(ع) بھکر میں ایک نظم مقابلہ ظہورِ امام زمانہ (ع) میں خاص ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
درج ذیل کتب حوالہ کے طور پر پیش کی جارہی ہیں ۔
کتاب کا نام ضلع بھکر میں رثائی ادب محقق و مصنف نجف علی شاہ بخاری صفحہ نمبر 140۔141،
کتاب کا نام ثناءسبط رسول صلی علیہ وآلہ وسلم،صفحہ 27 ۔28، مرتب و مصنف علی شاہ، کتاب کا نام مشاہیر میانوالی ،بھکر ،مولفین ،جمیل احمد رانا ،محمد عارف قریشی ،تحریرامان اللّٰہ شہاب ،بھکر ،صفحہ نمبر 415 سئیں نزیر احمد نزیر ڈھالہ خیلوی کی فن و شخصیت پر تحریریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
گزشتہ دنوں ان سے ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔جو گفتگو ہوئی وہ نزر قارئین ہے۔

سوال : آپ کا کیا نام ہے….؟
جواب : نذیر احمد نزیر ڈھالہ خیلوی
سوال : آپ کا تخلص کیا ہے…..؟
جواب : نزیر ڈھالہ خیلوی
سوال : آپ نے ادبی زندگی کا آغاز کب کیا……؟
جواب : 42 سال پہلے
سوال : استاد شاعری۔۔۔۔۔؟
جواب : نذرحسین جھنڈیر (ارشاد عباسی)
سوال : مقام و تاریخ پیدائش۔۔۔۔۔؟
جواب : 14 اگست 1947ء بمقام بستی ڈھالہ خیل بھکر نشیب
سوال : آپ کا طبعی میلان نظم کی طرف زیادہ ہے یانثر کی طرف۔۔۔۔۔؟
جواب : نظم (منظوم کلام لکھنا)
سوال : ذوق مطالعہ۔۔۔۔۔؟
جواب : ناول اور مذھبی کتابیں پڑھنا
سوال : پسندیدہ اصناف شعر۔۔۔۔۔؟
جواب : غزل ،نظم ،ڈوہڑہ
سوال : آپ کی تخلیقات۔۔۔۔۔؟
جواب : سرائیکی مجموعہ ،درسال،
سوال : آپ کا شاعری میدان۔۔۔۔؟
جواب : مذھبی اور ادبی مشاعرے پڑھنا
سوال : اعزازات۔۔۔۔۔؟
جواب : لاتعداد شیلڈز اور اسناد
سوال : آپ کی کسی ادبی تنظیم سے وابستگی۔۔۔۔۔؟
جواب : بزم نذیر منکیرہ ،ضلع بھکر
سوال : ادب کے حوالے سے آپ کی رائے۔۔۔۔۔؟
جواب : عصر حاضر میں بہت ہی شاندار ادب تخلیق ہو رہا ہے کیونکہ اب پڑھے لکھے نوجوان اس میدان میں آرہے ہیں میں نوجوان شعراء کی تخلیقات سے مطمئن ہوں

maqbool zaki

مقبول ذکی مقبول

بھکر ،پنجاب، پاکستان

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

برگ نعت اور مدح شاہ زمن

منگل جون 21 , 2022
امسال رمضان المبارک میں ضلع اٹک میں سے دو نعتیہ مجموعوں کی اشاعت ہوئی. ڈاکٹر نذر عابد صاحب کا “برگ نعت” اور سید حبدار قائم کا “مدح شاہ زمن” ا
برگ نعت اور مدح شاہ زمن

مزید دلچسپ تحریریں