مرشد دشت
پروفیسر رئیس عرشی
کا شعر بار بار یاد آ رہا ہے۔
زمانہ معترف ہوگا اگر ہ حسن و خوبی کا
ہمارے بعد مطبوعہ ، شمارہ کون دیکھے گا
مرشد ۔ دشت
"مطلوب حسین طالب ” مرحوم
فتح جنگ ( اٹک )
کا اردو شعری مجموعہ ہے۔ جو خواب ان کی زندگی میں تعبیر نہ پا سکا۔ ان کی وفات کے بعد ان کے برادر۔ عزیز ندیم اقبال نے منظر ۔عام پر لا کر ایک بہترین مثال قائم کر دی ہے۔اور "بھر پی” کا عملی ثبوت پیش کردیا ہے۔حق تو یہ ہے کہ انھوں نےبرادر۔ بزرگ کا حق ادا کر دیا ہے دعا ہے اللہ تعالیٰ سبھی کو ایسے بھائی عطا فرمائے
ورنہ
نفسانفسی کے اس مشکل ترین دور میں
اس بات کا امکان تو نہیں
سلام پیش کرتے ہیں ندیم اقبال صاحب کو ، اللہ پاک انہیں اس کار ۔ خیر کا اجر۔ عظیم عطا فرمائے۔ان کے اس کار ۔ خیر سے مطلوب طالب کی روح یقینا” خوش ہو گی۔
یہ مجموعہ عشال پبلی کیشنز لاہور نے حال ہی میں فروری 2025 میں منظر ۔عام پر لایا ہے۔ پیش لفظ ندیم اقبال کا لکھا ہے جس میں مطلوب حسین کا مکمل تعارف موجود ہے علاؤہ ازیں داؤد تابش ، سید حب دار قائم ،شمشیر حیدر ، مقبول ذکی ،مسعود چشتی اور خاکسار کے تاثرات شامل کتاب ہیں۔جب کہ بیک ٹائیٹل پر عقیل ملک کی خوب صورت اور نپی تلی رائے موجود ہے۔اس مجموعہ میں ان کی حمد نعت منقبت امام۔ حسین علیہ السلام کے ساتھ ساتھ چھوٹی اور رواں بحروں کی خوب صورت غزلیں شامل کتاب ہیں۔کتاب میں شامل شاعری اپنے اندر تازگی اور جدت و قدامت کا حسین امتزاج رکھتی ہے۔ شاعر۔ موصوف نے بصارت کی کمزوری و معذوری کے باوجود بھرپور اور بابصیرت زندگی گزاری۔اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے۔
عاصم بخاری میانوالی
میرا تعلق پنڈیگھیب کے ایک نواحی گاوں غریبوال سے ہے میں نے اپنا ادبی سفر 1985 سے شروع کیا تھا جو عسکری فرائض کی وجہ سے 1989 میں رک گیا جو 2015 میں دوبارہ شروع کیا ہے جس میں نعت نظم سلام اور غزل لکھ رہا ہوں نثر میں میری دو اردو کتابیں جبکہ ایک پنجابی کتاب اشاعت آشنا ہو چکی ہے
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |