منتہائے فکر اور شاعر اہل بیتؑ

منتہائے فکر اور شاعر اہل بیتؑ

تحریر : پروفیسر اختر چیمہ ، سیالکوٹ

جناب مقبول ذکی دنیائے ادب کی ایک معروف شخصیت ہیں-
منکیرہ ضلع بھکر سے تعلق رکھتے ہیں- منتہائے فکر ان کی مودت نگاری کا جیتا جاگتا ثبوت ہے- حمد ، نعت اور سلام کے مقبول شاعر ہیں- مدحت اہل بیت میں ان کے جوہر کھل کر سامنے آتے ہیں –
مقبول ذکی کے کلام میں فنی پختگی ، فکری بلندی اور گہری عقیدت کے مظاہر عروج پر دکھائی دیتے ہیں-
مجموعہء کلام میں غیر منقوطہ کلام ان کی قادر الکلامی کی بین دلیل ہے-
جناب مقبول ذکی مقبول ادبی حلقوں میں بہت مقبول ہیں اور اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں –

مقبول ذکی مقبول ادبی دنیا میں ہمیشہ متحرک دکھائی دیتے ہیں-
بہترین شاعر اور نامور نثرنگار ہیں- مکالمہ نگاری میں ان کا کوئی ثانی نہیں- ہمہ جہت شخصیت ہیں-
یہاں رشتے سلامت ہیں ترے خوں کی ہی حرمت سے
رہے گا تا ابد باقی زمانے میں کرم تیرا

دس محرم سے ہے جاری ایک چشمہ علم کا
سب کے دل سیراب کرتا ہے کلام کربلا

نوک سناں پر بولا سچ مچ
اللہ والا سارا سچ مچ

دین حق مقبول بے شک زندہ و جاوید ہے
دب گئی امت سخی شبیر کے احسان میں

جس کا جھولا تھا جھلاتا آ کے جبریل امیں
سر بریدہ دھوپ میں دیکھا گیا عاشور کو

مقبول ذکی مقبول کی شاعرانہ عظمت سے انکار ممکن نہیں –
اللّٰہ کرے زور قلم اور ذیادہ ۔

منتہائے فکر اور شاعر اہل بیتؑ

تحریر : پروفیسر اختر چیمہ ، سیالکوٹ

پروفیسر اختر چیمہ

سیالکوٹ

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

پیپلز پارٹی عمان کے نائب صدر کی گورنر پنجاب  سے ملاقات

ہفتہ ستمبر 14 , 2024
پیپلز پارٹی عمان کے نائب صدر چوہدری کاشف اقبال گجر کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں
پیپلز پارٹی عمان کے نائب صدر کی گورنر پنجاب  سے ملاقات

مزید دلچسپ تحریریں