مسلم لیگ ن کے رہنما صدر مسلم لیگ ن سلطنت عمان محمد علی فضل کا دورہ کینیڈا
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مسقط کے معروف تاجر اور مسلم لیگ ن سلطنت عمان کے صدر محمد علی فضل ، لندن اور برطانیہ کے کئی دیگر شھروں کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آجکل کینیڈا میں سیروسیاحت کے ساتھ ساتھ اپنے دوست احباب باالخصوص مسلم لیگ ن کینیڈا کے عھدیداران و کارکنان سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں ۔
شب گزشتہ انہوں نے مسلم لیگ ن کینیڈا کے کے کارکنان، عہدیداران اور میاں محمد نواز شریف کے جاں نثاران سے ملاقات کرکے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں بالخصوص مسلم لیگی دوستوں کا احوال اور ان کی پارٹی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کی ۔
محمد علی فضل نے اس بات پر اطمینان اور خوشی کا اظھار کیا کہ مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکن کینیڈا سمیت دنیاء بھر میں اپنے رھبر جناب میاں محمد نواز شریف کی ھدایات کے مطابق وطن عزیز پاکستان کا نام اور شان بلند کرنے کی خاطر دن رات کوشاں ہیں ۔
یاد رہے مسلم لیگ ن کینیڈا نے گزشتہ رات محمد علی فضل کے اعزاز میں ایک پرتکلف اور حاضرین سے بھرپور عشائیے کا اھتمام کیا جس میں پی ایم ایل ن کینیڈا کے صدر چوہدری سہیل وڑائچ جنرل سیکرٹری کامران ملک سینیئر نائب صدر چودھری عرفان گجر نائب صدر طاہر کمبوہ نائب صدر راجہ شفیق نائب صدر بنٹی جٹ نائب صدر چودھری عرفان جٹ سیکرٹری انفارمیشن علی اعوان پیر عدنان اصغر بودلہ ہیڈ آف سوشل میڈیا اور پی ایم ایل ن کینیڈا کی پوری ٹیم کے علاوہ کینیڈا کے شھر ٹورانٹو میں مقیم اھم اور ممتاذ پاکستانیوں نے شرکت کی ۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |