شکیل خان بنگش وائس چیئرمین کینٹونمنٹ بورڈاٹک کینٹ منتخب ہو گئے ضلعی صدر جے یوپی اٹک مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی کی انہیں مبارکباد
اٹک ( ڈاکتر شجاع اختر اعوان ) سابقہ وائس چیئرمین الحاج خان غلام خان بنگش کی ملک و ملت کے لئے چالیس سالہ خدمات کے بعد قوم کی تعاون سے جانشین ِبنگش نوجوان سیاسی و سماجی رہنما شکیل خان بنگش وائس چیئرمین کینٹونمنٹ بورڈاٹک کینٹ منتخب ہو گئے ہیں،جمعیت علمائے پاکستان ضلع اٹک کے صدر ممتاز عالم دین مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی،ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعوان و معززین علاقہ نے مبارک باد دی، وائس چیئرمین کے لئے انکا نام اقلیتی ممبر اعجاز مسیح نے پیش کیا اور سید مہدی نقوی نے تائید کی، رجب علی حقانی اعوان مرکزی صدر انجمن نوجوانان الفلاح ،اویس خان صدر انجمن نوجوانان الفلاح ٹیم صدر بازار اٹک کینٹ ومعززین علاقہ نے افضل خان بنگش کی جملہ خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ وہ دن دور نہیں کہ شکیل خان بنگش وائس چیئرمین کی جدوجہد سے اٹک کینٹ ترقی کریگا۔
ڈاکٹر شجاع اختر اعوان
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |