پی پی ون میں 11 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی کا م کیے جارہے ہیں- یاور بخاری

اٹک ( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان سے ) صوبائی وزیر سماجی بہبود وبیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ پی پی ون میں 11 ارب روپے سے زاٸد کے ترقیاتی کا م کیے جارہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار حاجی شاہ، اٹک میں تین میلہ تا حاجی شاہ دو رویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی ٹی آٸی کے فوکل پرسن سید خاور عباس بخاری ،پی ٹی آٸی کی مقامی قیادت اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ حاجی شاہ دورویہ سڑک وقت کی اہم ضرورت تھی جس پر آئے روز حادثات کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا تھا۔یہ اہم شاہراہ 9.80 کلومیٹر کی ہو گی جس پر 920 ملین روپے لاگت آئے گی جو آئندہ دو سال میں مکمل ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ضلع اٹک میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں جن سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اٹک کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ضلع میں تعلیم،صحت، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور مرمت سمیت دیگر کٸی شعبوں میں انقلابی ترقیاتی کام جاری ہیں ۔ زچہ و بچہ کا ہسپتال 6ارب روپے سے دو سال میں تعمیر ہوگا اور یہ ایک تاریخی پروجیکٹ ہے جس کا سنگ بنیاد گزشتہ سال پانچ نومبر کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے رکھا اور اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس کے ساتھ ایک نرسنگ سکول اور کالج بھی قائم ہوگا۔گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں 150بستروں کا اضافہ عمل میں لایا جارہا ہے۔ پی پی ون میں تمام مراکز صحت کو اپ گریڈ کرتے ہوۓ تمام بنیادی طبی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔حلقے میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لیے کھیلوں کے میدان بناۓ رہے ہیں ۔تعلیمی سہولیات کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ اب تک 141پرائمری سکول اپ گریڈ کئے گئے ہیں اور پی پی۔1میں 30تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان سکولوں میں اپنے بچوں کو داخل کرائیں۔

پی پی ون میں 11 ارب روپے سے زاٸد کے ترقیاتی کا م کیے جارہے ہیں-  یاور بخاری

دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24کروڑ روپے کی لا گت سے نواں میل تا بریار سڑک تعمیر کی جارہی ہے، چھوئی بنگلہ سڑک بھی جلد تعمیر ہوجائے گی۔1ارب روپے سے حاجی شاہ روڈ دو رویہ کیا جارہا ہے۔تین میلہ تا چھیواں میل روڈ کی مرمت جاری ہے۔ پی پی۔1 میں مجموعی طور پر 35بڑی سڑکوں پر کام ہورہاہے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کے وہ ان سڑکوں کی تعمیرکے کام کا خود معائنہ کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں انہیں مطلع کریں۔ صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ یونیورسٹی آف اٹک منظور کرلی گئی ہے جو 1ارب روپے سے دو سال میں تیار ہو گی۔ تھیلیسیمیا ہسپتال بھی قائم کیا جارہا ہے جہاں علاج مکمل مفت ہوگا۔گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال اٹک میں ابتدائی طور پر 4ڈائیلاسس مشینیں تھیں جو ہماری حکومت نے بڑھا کر 10کردی اور اب ان کی تعداد 24تک لائی جارہی ہے۔ اگلے سال تک اٹک تا جنڈ روڈ بھی دو رویہ کردیا جائے گا۔شین باغ پل بھی جلد تعمیر ہوجائے گا۔

yawar

ریسکیو1122کا ایک سب کیمپ آفس شین باغ میں بھی قائم کیا جارہا ہے جہاں سے مریضوں کو ہسپتال تک بروقت پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں 6ماڈل ہیلتھ ڈسٹرکٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں اٹک ایک ہے۔محکمہ صحت میں ڈاکٹر ز کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے اور اب تک 200سے زائد ڈاکٹرز بھرتی ہوچکے ہیں۔بہت جلد گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں نیوروسرجن بھی تعینات کیا جائے گا۔اس کے ساتھ سپیشلسٹ ڈاکٹر ز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن پر 30کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی استعداد کار بڑھی ہے۔گوندل،جنڈ اور فتح جنگ میں ٹرامہ سنٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔صوبہ پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ مہیا کر دیا گیا ہےجس سے وہ دس لاکھ روپے تک اپنا مفت علاج کروا سکتے ہیں۔ پی پی۔1میں 12سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جا رہے ہیں جہا ں سے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا۔ جلد مستحق افراد میں سلائی مشینیں اور ویل چیئرز بھی تقسیم کی جائیں گی۔آنے والے دنوں میں اٹک کی معاشی حالت بہتر ہوگی اور نوکریوں میں اضافہ ہوگا۔صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ انہوں نے الیکشن مہم کے دوران کیے گئے وعدوں سے پانچ سو گنا زیادہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے اور بہتر حکمت عملی کی وجہ سے کورونا نے وہ تباہی پاکستان میں نہیں پھیلائی جو باقی دنیا میں ہوئی ہے۔کورونا واٸرس کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگاٸی ہوٸی مگر اس عفریت کو بھی جلد قابو کیا جاۓ گا۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

12فروری ...تاریخ کے آئینے میں

ہفتہ فروری 12 , 2022
12فروری ...تاریخ کے آئینے میں
12فروری …تاریخ کے آئینے میں

مزید دلچسپ تحریریں