میرے ہم نوا-سجاد حسین سرمد کے خاکے

"میرے ہم نوا ” کے خاکوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے. پہلے حصے میں شامل خاکوں کے عنوانات میں "صاحب” کا لاحقہ محمد طفیل نقوش کے خاکوں کی یاد دلاتا ہے جبکہ دوسرے حصے میں چند مختصر خاکے شامل ہیں نیز گورنمنٹ شجاع خانزادہ شہید ڈگری کالج حضرو اور اپنے گھر کا خاکہ لکھ کر ایک نئی راہ اختیار کی گئی ہے .
سجاد حسین سرمد کے خاکوں میں بے ساختہ پن, روانی اور تبحر علمی قاری کے دل و دماغ کو متاثر کرنے کے ساتھ شخصیات کے بارے میں مفید معلومات اور ان کے غیر معمولی اوصاف کو اُجاگر کرتی ہے. یہ کتاب خاکوں کا مجموعہ ہی نہیں, شخصیت نگاری کے لحاظ سے بھی بے مثال ہے. عمدہ اسلوب بیان, بے تکلف انداز تحریر, تحقیقی معلومات اور زندہ دل لوگوں کی دلکش کہانیوں پر مشتمل یہ کتاب پڑھنے والے کو زیر مطالعہ شخصیت کے روزمرہ علمی و معاشرتی معمولات کی چلتی پھرتی تصویر پیش کرتی ہے جو قاری کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ اردو کی نثری صنف "خاکہ” کو ثروت مند کرے گی.

ڈاکٹر محمد وسیم انجم

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

زاہد اقبال بھیل سے مکالمہ

منگل جنوری 24 , 2023
زاہد اقبال بھیل صاحب کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے ۔ ان کی تاریخ پیدائش 15 جولائی 1978ء بروز ہفتہ
زاہد اقبال بھیل سے مکالمہ

مزید دلچسپ تحریریں