آج مورخہ 12 رییع الاول 1443 ھ بمطابق 19 اکتوبر2021 ء اٹک شہر میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پورے مذہبی احترام اور جوش و جذبے سے منائی گئی اس سلسلے میں عظیم الشان جلوس شہر میں نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مختلف نعت خواں پارٹیوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جلوس کے رستے میں سبیلوں اور نیاز کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے مناسب انتظامات کئے ، ایمبولینس اور پولیس کی گاڑیاں مختلف مقامات پر موجود تھیں۔
دکانداروں نے اپنی اپنی دکانوں کو سجا رکھا تھا اور میلاد کمیٹی اٹک و دیگر تنظیموں نے بازار کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا۔ نعت خوان پارٹیوں میں عربی و عجمی لباسوں میں بچے انتہائی پیارے لگ رہے تھے۔ والدین کے ساتھ ائے بچوں نے گھڑ سوار دستوں کی سلامی کو بہت پسند کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سیّد یاور عبّاس بخاری نے بازار کا دورہ کیا ، انتظامات کا جائزہ لیا اور جلوس میں شرکت کی۔ انہوں نے نیاز تقسیم کی اور نعت خوان پارٹیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔