میڈیکل پریکٹس قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا

اٹک (بیورو رپورٹ ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے میڈیکل پریکٹس قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا میڈیکل کا سٹور کا کام ڈاکٹری نسخہ پر میڈیسن فروخت کرنا ھے اکثر میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن موجود نہیں جبکہ سٹور کلینک کے طور پر چلائے جا رہے ہیں ھومیوپیتھک و حکماء اپنی کونسل کے وضع کردہ قوانین کے مطابق اپنی فیلڈ میں رہ کر ازادانہ پریکٹس کریں ڈیپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل اٹک ڈاکٹر شہریار نے کہا ھے کہ چند دنوں کے عرصہ میں ہی تحصیل اٹک میں عطائیوں کے خلاف مثالی کاروائیاں کی ہیں جبکہ میڈیکل سٹور پر پریکٹس کرنے والے حضرات نے چالانوں کے بعد آئندہ کے لیئے غیر قانونی پریکٹس نہ کرنے کےمعافی نامے اسٹام پیپر لکھ کر دئیے ہیں اور ویڈیو بیان ریکارڈ کروائے ہیں اور اب چند عناصر سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا کے زریعے جھوٹے پراپیگنڈے کرنے میں مصروف ہیں جن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اگر کوئی شخص محکمہ صحت کے نام پر کسی بھی بندے سے پیسوں کا مطالبہ کرے اس کے خلاف متعلقہ اتھارٹی کو فورا آگاہ کریں کسی بھی شخص کو محکمہ کے نام پر پیسے نہ دیں ڈاکٹر شہریار نے مزید کہا کہ کسی بھی شعبہ کے ایسے معالجین جو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قوانین پر پورا اترتے ہیں ان کو پریکٹس کا حق حاصل ھے ان کی مکمل سرپرستی و راہنمائی کی جائے گئی بشرط کہ وہ اپنی فیلڈ کے اندر رہ کر خدمات سر انجام دیں جن عناصر کے چالان کیئے گئے ان کے خلاف کاروائی کے لیئے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیش لکھ دیا گیا ھے جہاں کی اینٹی کوائیکری کورٹ ان کو طلب کر کے جرمانہ و سزا دے گی

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

مسلمان یہاں،اسلام وہاں 

بدھ جون 29 , 2022
یورپ ، امریکہ ، برطانیہ اور کئی دیگر غیر مسلم اقوام ، کیوں اور کس طرح اتنی پرامن ،معیاری اور مطمئن زندگی گزار رہے ہیں جبکہ ہم ایشیائی اقوام ، بالخصوص مسلمان
مسلمان یہاں،اسلام وہاں 

مزید دلچسپ تحریریں