حضرت معصوم بادشاہ ؒ ابن چھانگلا ولی موج دریا ؒ

حضرت معصوم بادشاہ ؒ ابن چھانگلا ولی موج دریا ؒ کا سلسلہءنسب 26 پشتوں کے بعد حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے جا ملتا ہے۔ آپ سلسلہ بخاریہ کے مادر زاد ولی تھے۔ آپ کا مزار تحصیل پنڈی گھیب کے گاؤں غریب وال میں انوار بانٹ رہا ہے۔

حضرت رحمت اللہ شاہ بخاری المعروف چھانگلا ولی موج دریا ؒ نے دو شادیاں کیں جن میں ایک سیّدزادی سے جن سے آپ کی اولاد ہوئی جبکہ دوسری شادی اعوان قوم کی گوت بگدیال سے کی تھی جن سے اولاد نہ ہوئی سیّد زادی سے آپ کو اللہ پاک نے چھ بیٹے شہزادہ حضرت علی اصغر المعروف معصوم بادشاہ ؒ آنڑاں پرا ، شہزادہ حضرت علی اکبر ؒ المعروف کنج کنوارہ پیر ، حضرت سیّد حاجی امام ؒ، سیّد شاہ محمد غوث ؒ ، سیّد محمد شاہ لہری سیّد جند وڈا ؒ تھے چار بچوں سے اولاد نہ ہوئی جبکہ حضرت سیّد حاجی امام ؒ اور حضرت شاہ محمد غوث بخاری سے موج دریا ؒ کی نسل چلی۔

حضرت علی اصغر ؒ جو کہ معصوم بادشاہ کے نام سے مشہور ہوئے،آپ مادر زاد ولی متولد ہوئے آپ کو پرانے زمانے کے لوگ ” آنڑاں پیر "کے نام سے پکارتے تھے جبکہ غریبوال تحصیل پنڈی گھیب میں آپ کے روضہ مبارک پر آپ کا نام سیّد غوث شاہ لکھا ہوا ہے ۔

حضرت معصوم بادشاہ ؒ ابن چھانگلا ولی موج دریا ؒ
حضرت معصوم بادشاہ ؒ ابن چھانگلا ولی موج دریا کا مزار مبارک

بارشوں کے نہ ہونے کی وجہ سے زیارت پر میلا لگتا تھا جس میں صرف قرآن خوانی،نعت خوانی اور وسیع لنگر کا اہتمام ہوتا شام کو جب برتن سمیٹ رہے ہوتے تھے بارش کا ہر سال برسنا اس کا پورا گاوں گواہ ہے۔لیکن آپس کی نا اتفاقی کی وجہ سے اب تین میلے ہوتے ہیں لیکن بارش ندارد۔
حضرت معصوم بادشاہ ؒ سے فقر و استغنا،زہد و اتقا،رشد و ہدایت اور علم و عمل حاصل کرنے والے کئی لوگ ایسے ہیں جو بتاتے ہیں کہ معصوم بادشاہ ؒ ملاقات میں زیادہ تر سبز کرتہ اور شلوار قمیض اور سر پرعمامہ باندھے ہوئے نظر آتے ہیں اس کے علاوہ کبھی کبھار کالے جوڑے میں بھی زیارت سے مستفید فرما کر سینہ روشن کر دیتے ہیں۔ آپ کے روضہ مبارک پر جنات بھی آتے ہیں اور سلام کرتے ہیں۔ پنجابی کتاب اکھیاں وچ زمانے” میں حضرت معصوم بادشاہ سے متعلقہ تقریبا گیارہ واقعات کا ذکر ہے جس میں آپ کی موجودہ زمانے کی ہونے والی زندہ کرامات ہیں اور ایسی بے شمار کرامات لوگوں کے سینوں میں بھی دفن ہیں جن کو اگر اکھٹا کیا جائے تو ایک ضخیم کتاب ترتیب دی جا سکتی ہے زائرین کے لیے ایک خاص بات لکھ دوں کہ جب بھی کوئی مراد لے کر جائیں تو دعا مانگتے وقت یہ کہیں کہ اے اللہ کے ولی اگر میری یہ مراد پوری ہو جائے تو میں آپ کے روضے پہ آنے والی چڑیوں کو میٹھی چوگ (چینی) ڈالوں گا یا آپ کے لیے جھولا لے کر آوں گا آپ اللہ کی بارگاہ سے میرا یہ کام کروا دیں تو مراد بہت جلد پوری ہو گی۔ انشاء اللہ العزیز

ماخذات:

1۔چھانگلا ولی موج دریا ؒ

2۔ اکھیاں وچ زمانے ، مصنف سیّد حبدار قائم آف غریبوال

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد

جمعرات نومبر 26 , 2020
اٹک کے ادبی افق پر تیز روشنی کا ستارہ؛تقریر و تحریر،نظم ونثر،تنقید و تخلیق ، ہر میدان میں بہت ثروت مند ہیں‘‘اصل نام ارشد محمود ہے
ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد

مزید دلچسپ تحریریں