مقبول ذکی مقبول کے شعری مجموعے

مقبول ذکی مقبول کے شعری مجموعے

تحریر : تاثیر جعفری ، خانیوال

شاعری کسی بھی زبان کا ایک انتہائی اہم جزو ہوتا ہے کہ جس میں انسان اپنے اندرونی جذبات ، خیالات اور احساسات کو قلم کے ذریعے صفحہ قرطاس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دلوں پر بھی نقش کرتا ہے ـ بعض اوقات نثر میں کہی گئی کوئی بات دل پر اتنا اثر نہیں کرتی جتنا کہ وہ شعر کی صورت میں کرتی ہے ـ


مقبول ذکی مقبول سرائیکی خطے کا ایک مقبول شاعر ہے ـ جس کے خمیرِ میں عشقِ محمد و آلِ محمد ﷺ رچا بسا ہے ـ مقبول ذکی مقبول نے اپنی شاعری کا آغاز ثنائے آلِ محمّد ﷺ سے کیا ہے ـ اور اسی کو اپنی شاعری کا محور بنایا ہے ـ
میرے سامنے ان کے دو شعری مجموعے "سجدہ” اور ” منتہائے فکر ” موجود ہیں پہلا مجموعہ ” سجدہ ” سرائیکی مذہبی شاعری جبکہ دوسرا مجموعہ "منتہائے فکر ” اردو مذہبی شاعری پر مشتمل ہے ـ

مقبول ذکی مقبول کے شعری مجموعے


مقبول ذکی مقبول نے اپنی مادری زبان کو تقدیسی ادب کے ذریعے خوب اجاگر کیا ہے اس زبان کی ایک اپنی چاشنی اور مٹھاس ہے ـ ان کا پہلا مجموعہ سرائیکی شاعری ” سجدہ ” 172 صفحات پر مشتمل ہے جس میں بالترتیب کل آٹھ باب ہیں جن میں حمدیہ کلام ، نعتیہ کلام ، میلاد مبارک ، سلام یا حسین علیہ السّلام ، منقبت ، مسدس ، ڈوہڑے اور قطعات شامل ہیں ـ انہوں نے سرائیکی زبان میں مختلف اصناف سخن میں خوب مدح سرائی کی ہے ـ سرائیکی زبان بہت شیریں زبان ہے ـ جس کو سرائیکی شعراء نے ادب کی صورت زندہ رکھا ہوا ہے ـ
دوسرا مجموعہ شاعری منتہائے فکر 200 صفحات پر مشتمل ہے جس میں حمد و نعت کے بعد سلام و مناقب پیش کیے گئے ہیں ـ یہ سلام و مناقب میں بلحاظ ردیف حروف تہجی کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں ـ یعنی الف سے ے تک ترتیب دی گئی ہے ـ ان کی شاعری سادہ و رواں لب لہجہ اور سہل ممتنع کی ایک عمدہ مثال ہے ـ


میں دعا گو ہوں آلِ محمد ﷺ ان کی اس عاشقانہ تڑپ سے مزین مدح سرائی کو قبول فرما کر راضی ہوں ـ اور مالک کریم ان کے رزقِ سخن میں فزوں تر اضافہ کرے اور وہ یونہی محمد و آلِ محمد ﷺ کے عشق میں مدح سرائی کرتے رہیں ـ
***

تاثیر جعفری ، خانیوال

تاثیر جعفری

خانیوال

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

فارم پنتالیس ، چھیالیس اور سنتالیس “ جمہوری تماشا یا جنتا کا حق”

جمعہ ستمبر 27 , 2024
پاکستان میں جمہوریت کا عالم شاید سب سے بڑا مذاق ہے۔ جسطرح مظفر آباد کی سوغاتیں یا لاہور کی فلودے والی فائل مشہور
فارم پنتالیس ، چھیالیس اور سنتالیس “ جمہوری تماشا یا جنتا کا حق”

مزید دلچسپ تحریریں