مقبول ذکی مقبول بے لوث شخص
تحریر : راحت افشاں ، لاہور
مقبول ذکی مقبول کی دورِ حاضر کے بڑے ادبی لوگوں اور ان کے فن پر مشتمل خوبصورت کتاب ٫٫ سنہرے لوگ ،، آپ سب کے سامنے ہے ۔
مقبول ذکی صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں ان کا شمار ملک کے ابھرتے شعراء اور محققین میں ہوتا ہے .ان کی شاعری میں عروسِ سخن کے کئی خوبصورت رنگ دیکھنے میں آئے ہیں ۔ خاص طور پر صوفیانہ رنگ
اگر ہم مقبول ذکی مقبول کی شاعری کی بات کریں تو مقبول ذکی نے عصر حاضر کے بیشتر شعراء کی طرح سستی شہرت کے لیے شاعری نہیں کی بلکہ طویل فنی ریاضت کے بعد ہی اس خار زار ادب میں قدم رکھا ہے ۔ ذکی کے صوفیانہ مجموعہ کلام ٫٫ منتہائے فکر ،، (2020ء ) سے چند اقتباسات کو دیکھئے!
آپﷺ کے دم سے عالم سنوارا گیا
ذکر سے کام بنتا ہمارا گیا
اِس قلم سے ہے مقبول عزت ملی
نعت میں مصطفیٰﷺ کو پکارا گیا
مقبول ذکی مقبول اس درویش بے مثال کی طرح ہے جو دوسروں کی عزت و احترام بڑھانے کے لیے اپنی شخصیت کو بھول جاتے ۔ ان کی شخصیت اس شعر کی مصداق ہے ۔
اپنی مثال ایسے ہے جیسے کوئی درخت
اوروں کو سایہ بخش کے خود دھوپ میں جلے
ہم ان کے بڑے پن کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ انہوں نے اپنے نام کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ عصرِ حاضر کے تخلیق کاروں کے فن کی پذیرائی کے لئے ٫٫ سنہرےلوگ ،، اور ٫٫ روشن چہرے ،، جیسی کتب کو تخلیق کیا ۔ میں ان کی اشاعت پر مقبول ذکی مقبول کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |