منقبت بحضور حضرت عباس علمدار علیہ السلام

آل نبیؐ کے گھر کی حفاظت تمہی سے تھی
ہر پل یزیدیوں کی عداوت  تمہی سے تھی

حسنینؑ تو رضا کے سمندر تھے با ثمر
آلِ سخی علیؑ کی شجاعت  تمہی سے تھی

دیکھی ہے اس جہاں نے وفا کی جو داستاں
کربل میں بیبیوں کی وہ نصرت تمہی سے تھی

جرات یزیدیوں کی کہاں تھی کہ لڑ سکیں
خیبر شکن کے جیسی شجاعت  تمہی سے تھی

کربل میں تُو سکینہؑ کے بابا کا تھا سِپَر
کھل کر عدو سے لڑنے کی حسرت  تمہی سے تھی

بازو فدا کیے جو سکینہؑ کی پیاس پر
آل رسولؐ پر یہ عنایت تمہی سے تھی

آل نبیؐ تھے تشنہ مگر اس کے ساتھ ہی
کرتے تھے جس پہ ناز رفاقت تمہی سے تھی

قائم وہ جس نے کاٹا تھا” ارزق ” لعین کو
اُس بے مثال بچے کی جرات  تمہی سے تھی

hubdar qaim

سیّد حبدار قائم

آف غریب وال، اٹک

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

استحکام پاکستان کنونشن

بدھ اگست 18 , 2021
پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کا لہوشامل ہے ہمیں ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی اگر دینا پڑے تو ہم اپنی جانیں دے کر اس ملک کی حفاظت کریں گے
استحکام پاکستان کنونشن

مزید دلچسپ تحریریں