ملتان خورد  میں ملک محمد  عمیر کا ولیمہ

ملتان خورد  میں ملک محمد  عمیر کا ولیمہ


یونین کونسل ملتان خورد کے چیئرمین  ملک شاہ پسند  کسمال کا نام معتبر اور معزز سیاست دانوں میں آتا ہے جنہوں نےمتوازن سیاست  کو مثال بنایا اور انتہا پسندی کی سیاست  سے اپنے حلقے کو محفوظ رکھا۔ سردار ممتاز خا ن ٹمن اور ملک سلیم اقبال کے  گروپ کے سرکردہ اور معتمدخاص ساتھی رہے۔اپنے سیاسی گروپ کو سیاسی لحاظ سے آگے بڑھایا اور عوامی مسائل اور مشکلات  میں کمی لائی۔ملک شاہ پسند کسمال کا عہد چیرمینئ  پر امن  رہا تھانے کچہری اور پٹواری کے ذریعے سیاست کی حوصلہ شکنی کی۔ملتان خورد کی سیاسی تاریخ میں  سنہری لفظوں  سے یاد رکھا جائے گا۔سردار ۔ممتاز خان ٹمن اور ملک سلیم اقبال گروپ کا قیمتی  سیاسی آثاثہ تھے۔عوامی سطح پر ہر دل عزیز اور غریب  پرور  شخصیت  تھے جو آج بھی عوامی دلوں میں بستے ہیں۔
ملک شاہ پسند کے بیٹے ملک نور خان منیجر زرعی ترقیاتی بینک  تلہ گنگ سماجی اور عوامی  حلقوں میں پر وقار شخصیت ہیں۔گزشتہ دنوں ان کے بیٹے ملک محمد عمیر   کی شادی ہوئی جس کی تقریبات کئی دنوں تک جاری رہیں۔ملتان خورد میں ہی ولیمہ کا اہتمام کیا گیا  ۔

ملتان خورد  میں ملک محمد  عمیر کا ولیمہ


صوبیدارملک محمد اسلم کسمال،ملک ماسٹر محمد نواز صادق کسمال،ملک ممتاز خان کسمال  نےاور ملک مظفر خان کسمال نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
سردارمحمد فیض ٹمن سابق  ایم این اے ،ملک شیر یار اعوان سابق ایم پی اے،ڈاکٹر سردار شہروز خان ٹمن، ملک امیر خان ٹمن،رانا عظمت حیات ٹمن  چیئرمین  یونین کونسل ٹمن، سردار تیمور خا ن کوٹیڑہ، معروف قانون دان  اور ہر دلعزیز  شخصیت  ملک فخر حیات اعوان،حکیم ریاض احمد وائس چیرمین  یونین کونسل ملتان خورد،ملک مظفر خان سابق ممبر ضلع کونسل،ملک محمد فاروق خان  سابق ممبر یونین کونسل ملتان خورد،ملک محمد نواز  ایکسائز انسپکٹر، سردار اسد کوٹگلہ امیدوار صوبائی اسمبلی،ملک ملی خان،محمد نعیم -نعیم بیٹری تلہ گنگ،ملک محمد حسین کھوئیاں،ناصر حسین کھوئیاں کے علاوہ علاقے بھر کی شخصیات  نے شرکت کی۔اس ولیمہ کی منفرد روایت دیکھنے میں آئی کہ مدرسے کے بچوں کی عزت نفس کا احترام کرتے ہوئے انہیں بھی مہمانوں کی سیٹوں پر بٹھایا گیا اور عزت و احترام سے کھانا پیش کیا گیا۔محروم طبقے کے بچوں کو ایسے مثبت رویئے ا ن کا اعتماد بڑھاتے ہیں۔مستقبل میں  یہ روایت ملتان خورد  کی پہچان بن سکتی ہے۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

داستان حیات کیسے لکھی جائے

اتوار مئی 28 , 2023
سوانح عمری لکھنا ایک دلچسپ اور فائدہ مند کوشش ہوسکتی ہے۔ ایک زبردست اور اچھی سوانح حیات بنانے کے لیے، آپ ان مراحل پر عمل کر سکتے ہیں
داستان حیات کیسے لکھی جائے

مزید دلچسپ تحریریں