ملک بھارم خان انتقال کر گئے

ملک بھارم خان انتقال کر گئے إنّا لله وإنّا إليهِ رَاجعُون

اٹک (خصوصی رپورٹ ) ملک بھارم خان ایک سچے عاشق رسول، خوش اخلاق، ملنسار اور وفادار شخص تھے اللہ پاک نے انہیں ماہ رمضان کا بابرکت مہینہ اور شب قدر کی مبارک ترین گھڑیاں نصیب فرمائیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ خطیب مولانا غلام محمد صدیقی، اسلامی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی نے ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر کیا۔ ان کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں ، علمائے کرام، شعرا و ادیبوں اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر جذباتی کیفیات دیکھنے میں آئیں۔

ملک بھارم خان انتقال کر گئے
ملک بھارم خان

پیر طریقت صاحبزادہ میجر قاسم سیفی، ابو طیب رفاقت علی حقانی، پیر آف باغ نیلاب سید سجاد حسین بخاری، میجر ر طاھر صادق مسلم لیک ن کے مرکزی راہنماء شیخ آفتاب احمد، سابق صوبائی وزیر سید یاور بخاری، امیدوار صوبائی اسمبلی حمید اکبر ،ملک افتخار لارنسپور، معروف قانون دان شیخ احسن الدین صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک فخر زاد ایڈوکیٹ ملک ربنواز ایڈوکیٹ سابق چیرمین یو سی سگھری حاجی مشتاق ملک ،ریاض الدین اعوان، ملک شاہان ممتاز خان بٹھو، سابق وائس چیرمین بلدیہ اٹک بشیر احمد اعوان خان، اشفاق خان آف مومن پور، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ سید مہدی نقوی، چیف آفیسر بلدیہ مبارک علی خان ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس ظہیر احمد خان، سابق چیف آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عبادت، سردار ساجد علی خان آف پنڈ فضل خان ،چیرمین اپیکا ملک نور محمد ملک امداد اعوان، صدر مسلم لیگ ن حاجی یعقوب خان،معروف ماھر تعلیم سلیم شہزاد ،سابق پرنسپل پائلٹ سکینڈری سکول اٹک طاھر خان، ڈیپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد نیاز کھوکھر، ڈاکٹر ضیا الرحمن نورانی، وائس چیرمین اٹک پریس کلب شہزاد انجم بٹ، پنجاب پریس کلب کے ملک کامران ،پریس فوٹو گرافر حاجی سلیم،اقبال زرقاش شہزاد، حسین بھٹی،کاروان قلم کے نزاکت علی نازک، درانی نگار آرٹسٹ ڈاکٹر تصور بخاری، شاعر ادیب سید نصرت بخاری، حسین امجد، سجاد حسین سرمد ،پنجواں پتن کے مدیر طاھر اسیر ، کیمبلپور ٹی ہاؤس کے بانی مونس رضا ، آئی اٹک کے بانی آغا جہانگیر بخاری اور سیاسی سماجی مذہبی راہنماؤں شعبہ صحت و تعلیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ان کے بیٹے صحافی / کالم نگار ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کے پاس ضلع بھر اور گرد و نواح سے تعزیت کے لیئے آنے والی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات اور عوام الناس کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ بیرون ملک مقیم احباب بزریعہ فون/واٹس ایپ ڈاکٹر شجاع اختر اعوان سے اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔

مرحوم ملک افضال احمد کے بہنوئی لیفٹینٹ کمانڈر ریٹائرڈ ملک ساجد محمود کے سسر افتخار احمد و اشفاق احمد کے ہم زلف مسلم لیگ ن کے عہدادار ملک ذیشان اشفاق و پی ٹی آئی کے جوائنٹ سیکٹریری سیف اللہ ملک اکاوئنٹ آفیسر ضلع کونسل ملک رفعت حیات کے قریبی عزیز تھے۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

جامعہ حقانیہ کا23واں جلسہ تقسیم اسناد

بدھ اپریل 19 , 2023
ختم قرآن ویوم قیام پاکستان کے موقع پرمرکز اسلا م جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اعوان آباد اٹک کینٹ کا 23واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد
جامعہ حقانیہ کا23واں جلسہ تقسیم اسناد

مزید دلچسپ تحریریں