پرائمری سکول ملہووالہ ! تاریخ
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق
● گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ملہو والا 1927 میں قائم ہوا۔ یہ بیمار شیمار رہتا ہے اس لیے سو سال گزرنے کے باوجود اس کا قد / رینک اور لیول نہیں بڑھا۔
● گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ملہو والا 1962 میں قائم کیا گیا تھا۔ بوائز سکول میں پڑھنے والی بچیاں اس میں آگئیں ۔۔پہلے دن سے اس میں پانچ جماعتیں تھیں۔ ہماری مرحوم باجی مجھ سے تین سال بڑی تھیں وہ بوائزسکول میں تین جماعتیں پڑھنے کے بعد گرلز سکول میں داخل ہوئیں۔ ہماری بیگم صاحبہ کا کچی جماعت میں داخل ہونے والا پہلا بیچ تھا۔یعنی وہ پائیونیر Pioneer.. ہیں۔ بیگم لیاقت قاضی اوربیگم محبوب قاضی ان کی ہم جماعت تھیں۔
گرلز پرائمری سکول کو 2003 میں مڈل لیول تک اپ گریڈ کیا گیا اور 2006 میں یہ ہائی سکول بن گیا۔
ہماری باجی کی وفات 2005 میں ہوئی ۔اس وقت میں ذہنی طور پر 2008 تک سفر آخرت کے لئے تیار تھا۔وضو اور دعا کا اہتمام رہتا تھا ۔ اللہ پاک معاف کرے آہستہ آہستہ وہ کیفیت ختم ہو گئی اور دوبارہ غفلت ہو گئی ۔اللہ پاک ہم سب کو چلتے پھرتے ۔ ایمان اور توبہ کی حالت میں موت نصیب کرے ۔آمین
● گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کمڑیال 1914 میں قائم کیا گیا تھا – یہ ہماری یونین کونسل / ذیل کا پہلا سکول ہے ۔اسے 1930 میں مڈل لیول تک اپ گریڈ کیا گیا اور 1983 میں یہ ہائی سکول بن گیا۔ ۔
1967 میں کمڑیال مڈل سکول میں ہمارا پانچویں کا سنٹر تھا۔۔غلام شاہ کی دکان سے امتحانی گتہ،چوہا۔paper clip اور فل سائز کے کاغذ لیے۔
نہا دھو کر سرمہ لگا کر ۔ تیل سے بال چمکا کر اور ڈِنگا چیر (مانگ) کڈھ کے پیدل چل پڑے ۔گنڈ اكس سے بس پکڑی اور کمڑیال پہنچ گئے۔
باجماعت منشی کرم الٰہی صاحب کے ساتھ
گنڈاکس، ملہوالہ ، سہوال اور ڈھوک قاضی پرائمری سکولوں سے بچے امتحان دینے آئے تھے ۔ماسٹر منور قاضی صاحب اس وقت کمڑیال سکول میں تھے ۔ان کے پاس ایک رجسٹر تھا اس پر لکھا ہوا تھا۔۔یا اللہ مدد۔
یہ الفاظ پہلی دفعہ پڑھے تھے اس لئے یاد رہ گئے ۔
لالا قربان اس وقت کمڑیال سکول کے سٹوڈنٹ تھے اور بورڈنگ میں رہتے تھے ۔امتحان ختم ہونے کے بعد وہ مجھے اپنا کمرہ دکھانے کے لیے لے گئے ۔ یہ قاضی طارق کی ماڑی کی بیسمنٹ میں تھا۔ اس میں ان کا کالا فوجی ٹائپ صندوق / بکسا پڑا ہوا تھا ۔
● گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کمڑیال 1936 میں قائم کیا گیا تھا – اسے 1986 میں مڈل لیول تک اپ گریڈ کیا گیا اور 1989 میں یہ ہائی سکول بن گیا۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |