ذوق نصرت

1

ذوق نصرت

ادب کی آبیاری میں ضلع اٹک ہمیشہ سے پیش پیش رہا ہے، میں یہاں آج ایک ایسے ادیب کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جو نثر و نظم، اردو پنجابی خصوصاً کیمبلپوری لہجے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں، تنقید و تحقیق نگاری ہو، مضمون نگاری ہو، افسانہ یا کہانی نویسی ہو، خاکہ نویسی ہو یا اصنافِ شاعری ہوں یکساں دسترس رکھتے ہیں،
یقیناً آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ میری مراد جنابِ پروفیسر نُصرت بُخاری ہیں ، ان کے بارے میں آج کے دور کے تمام محققین نے مضامین لکھے ہیں، لہٰذا میرا موضوع پروفیسر صاحب پر مضمون لکھنا نہیں بلکہ اُن کی بے شمار ادبی خدمات میں سے ایک اہم باذوق کام علمی و ادبی مجلّہ ذوق کے چھٹے شمارے پر کچھ اظہار کرنا ہے،

ذوق نصرت
ذوق خواتین نمبر


اس خُوبصُورت کتابی سلسلے کو چھپتے ایک سال بیت چکا ہے، اس کے مدیران پروفیسر نُصرت بُخاری صاحب اور ارشد سیماب ملک صاحب ہیں، اس کے ہر شمارے میں اہم، معیاری اور قاری کے لیئے سُود مند علمی و ادبی مواد ہوتا ہے، اور اسی کشش کے سبب مجھے اس سہماہی رسالے کا شدت سے انتظار رہتا ہے،
جون 2020کا شمارہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ خواتین نمبر ہے، بابِ عقیدت سے آخر تک تمام اصنافِ ادب میں خواتین ہی چھائی ہوئی ہیں، انٹرویوز میں بعض جگہ اختلاف کے باوجود تمام کاوشیں قابلِ ستائش و تحسین ہیں اور کیوں نہ ہوں، بقول علامہ اقبال رح،
وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ

مقالات و مضامین کے باب میں صرف ایک خاتون کی تصنیف ہے، مگر عورتوں کی ادبی خدمات اور اہمیت کے حوالے سے مرد لکھاریوں کی تحقیقاتی تحریریں بہت ہی اعلیٰ و ارفع اور معیاری ہیں، مرد کے مُنہ سے عورت کی تعریف و تحسین زیادہ بھلی لگتی ہے؛ اور ایسا کیوں نہ ہو کہ مولانا حالی نے فرمایا تھا ،
ہم مائیں ، ہم بہنیں ، ہم بیٹیاں
قوموں کی عزت ہم سے ہے
نُصرت بُخاری اور ارشد سیماب ملک صاحبان کو اتنی عمدہ و اعلیٰ اور معیاری اشاعت پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دونوں مدیر صاحبان کا شکرگزار ہوں کہ مجھے اتنے اعلیٰ و معیاری ادبی مجلّہ کو پڑھنے اور استفادہ کےلیئے باقائدگی سے عطا کرتے ہیں، میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آنے والے وقتوں میں اٹک کی علمی و ادبی تاریخ میں ذوق ایک اہم مقام پائے گا، ان شآء اللہ

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

One thought on “ذوق نصرت

Comments are closed.

Next Post

ضلع اٹک کی وجہ تسمیہ

اتوار نومبر 1 , 2020
اٹک قلعہ اور ضلع اٹک ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں
ضلع اٹک کی وجہ تسمیہ

مزید دلچسپ تحریریں