ادبی انٹرویو : مقبول ذکی مقبول ، بھکر

ادبی انٹرویو : مقبول ذکی مقبول ، بھکر

انٹرویو کنندہ : انتظار حسین ساقی ، فیصل آباد

سوال : السلام علیکم ۔ ؟
جواب : وعلیکم السلام ۔
سوال : آپ کا نام کیا ہے ۔ ؟
جواب : مقبول حسین ۔
سوال : آپ کا قلمی نام کیا ہے ۔ ؟
جواب : مقبول ذکی مقبول ۔
سوال : آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے ۔ ؟
جواب : یکم جنوری انیس سو ستتر ( 01/01/1977)
سوال : آپ کہاں پیدا ہوئے ۔؟
جواب : کینال کالونی لیہ لیکن بعد میں منکیرہ ضلع بھکر شفٹ ہو گئے ۔
سوال : آپ کا مکمل ایڈریس کیا ہے ۔؟
جواب : بستی شمالی وارڈ نمبر 8 نزد دربار شہزاد علی اکبر (ع) تحصیل منکیرہ ضلع بھکر ۔
سوال : آپ کا تعلق کس ذات سے ہے ۔؟
جواب : مسلم شیخ ( برِصغیر کی قدیم سیاہ فام اقوام میں سے ایک قوم)
سوال : کب سے لِکھنا شروع کیا ۔؟
جواب : لِکھنے اور پڑھنے کا شوق تو بچپن سے ہی تھا لیکن باقاعدہ آغاز 2005ء سے کیا ۔
سوال : اب تک آپ نے کتنی کتابیں لکھی نیز ان کتابوں کے نام بتائیں ۔؟
جواب : الحمدللہ میری پانچ کتب طبع شدہ دو شاعری کی اور تین نثر کی
1 سجدہ( شاعری )2 منتہائے فکر( شاعری) 3 سنہرے لوگ ( نام ور ادبی شخصیات کے) انٹرویوز) 4 روشن چہرے (معروف ادبی شخصیات سے مصاحبے) اور اعترافِ فن (پروفیسر عاصم بخاری تحقیق و تنقید)
سوال : آپ شائع ہونے والی کتابوں کے کیا نام ہیں ۔ ؟
جواب : ٫٫ شذراتِ مقبول ،، (مضامین و تبصرے ) ٫٫ یہ میرا بھکر ،، (فردیات) ٫٫ ہک در ،، ( شاعری )


سوال : آپ کی شاعری/ لکھنا گھر میں کتنے لوگوں کو پسند ہے ۔؟
جواب : ضروری تو نہیں کہ پسند کریں اگر حوصلہ افزائی نہیں کرتے تو کبھی حوصلہ شکنی بھی نہیں کی ۔
سوال : کوئی ایوارڈ کوئی سرٹیفکیٹ کوئی اعزازی شیلڈ وغیرہ جو آپ نے لی ہو ۔؟
جواب : 1 گولڈ میڈل ، منجانب ادب سرائے انٹرنیشنل (لاہور) 10 دسمبر 2018ء
2 حسنِ کارکردگی اول ایوارڈ ، منجانب شاخِ ادب فیض پور خرد انصاری فاؤنڈیشن پاکستان (شیخو پورہ)14 مارچ 2019ء
3 نعت ایوارڈ ، منجانب عشقِ لہر ادبی انجمن (لاہور) 24 مارچ 2019ء
4 ڈاکٹر یاسین جاوید ادبی ایوارڈ ، منجانب کاروانِ بیدل (جھنگ) 30 مارچ 2019ء
5 گولڈ میڈل ، منجانب بھیل ادبی سنگت انٹرنیشنل (ننکانہ صاحب) 3 اگست 2020ء
6 بھیل ادبی ایوارڈ ، سند اور دیگر تحائف منجانب بھیل ادبی سنگت انٹرنیشنل (ننکانہ صاحب) 28 مارچ 2021ء
7 سند امتیاز ، منجانب بزمِ ذوقِ ادب جامکے چیمہ (سیالکوٹ) 10 جولائی 2021ء
8 ایوارڈ برائے بہترین تصنیف ، منتہائے فکر ، منجانب انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان (راولپنڈی)26 جولائی 2021ء
9 گولڈ میڈل ، سند ، کیش اور دیگر تحائف منجانب تنظیم کارِ خیر (گوجرانولہ) 21 نومبر 2021ء
10 خوشبوئے نعت ایوارڈ ، منجانب عبد الحق نعت فاؤنڈیشن پاکستان (سرگودھا) 25 دسمبر 2021ء
11 حسنِ کارکردگی ایوارڈ ، منجانب ماہنامہ اوج ڈائجسٹ (ملتان) 16 جنوری 2022ء
12 سردار ادبی ایوارڈ اور سند امتیاز منجانب بزمِ ذوقِ ادب جامکے چیمہ (سیالکوٹ) 13 مارچ 2022ء
13 نقیبی ادبی ایوارڈ 2021ء منجانب نقیبی کاروانِ ادب (فیصل آباد) 26 دسمبر 2022ء
14 گولڈ میڈل 2024ء منجانب المصطفیٰ فاؤنڈیشن اور مختلف ادبی تنظیموں کی طرف سے 5 اسناد ، یعقوب فردوسی ( فیصل آباد) 20 اگست 2023ء
15 اعزای سند ، منجانب ادبی سفر انٹرنیشنل (لاہور) 24 اگست 2023ء

ادبی انٹرویو : مقبول ذکی مقبول ، بھکر


سوال : آپ کس شاعر/ رائٹر کو پسند کرتے ہیں ۔؟
جواب : شعراء میں سے پسندیدہ شاعر محسن نقوی ہیں اور نثر نگاروں میں سے (قرۃ العین حیدر)
سوال : آپ کو پاکستان کا کونسا شہر زیادہ پسند ہے ۔؟
جواب : ویسے تو اپنے چمن کی مٹی کا ذرہ ذرہ اپنی جان سے پیارا ہے چونکہ قدیم سے لاہور علمی و ادبی مرکز رہا ہے اسی حوالے سے لاہور میرا پسندیدہ شہر ہے ۔
سوال : آپ کو کونسا موسم پسند ہے ۔؟
جواب : ویسے تو سبھی موسم اچھے ہیں لیکن موسم بہار تو اپنی مثال آپ ۔ سچ پوچھیں تو اندر کا موسم ٹھیک ہو تو سبھی موسم اچھے لگتے ہیں ۔
سوال : آپ جِس شاعر کو پسند کرتے ہیں ان کا اِک شعر سنائیں ۔ ؟
جواب : سنا ہے شہر میں زخمی دلوں کا میلہ ہے
چلیں گے ہم بھی مگر پیرہن رفو کر کے (محسن نقوی)
سوال : آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے ۔؟
جواب : پیٹ خالی ہو تو جو مل جائے پسند ہی پسند ویسے عربی بڑی شوق سے کھاتا ہوں ۔
سوال : آپ کو کوئی فلم پسند ہے ۔؟
جواب : کبھھ فرصت ہی نہیں ملی کہ Enjoy کیئے فلم دیکھیں اب تو شاید اپنی زندگی ہی فلم بنی ہوئی ہے ۔
سوال : کیا آپ کو موسیقی پسند ہے ۔ ؟
جواب : جی ہاں پسند ، بعض اوقات سروں کے تال مایوس جذبات کو امید کی نئی دینا دیتے ہیں ۔
سوال : آپ کو کسی سے محبت ہوئی ۔ ؟
جواب : نہیں ہوئی ۔
سوال : آپ کی محبت کا انجام کیا ہوا ۔ ؟
جواب : جب محبت ہوئی نہیں تو انجم کیا ہونا تھا ۔
سوال : کیا محبت کرنا ضروری ہے ۔ ؟
جواب : جی ہاں ضروری ہے ۔
سوال : آپ محبت کی کیا تعریف کریں گے ۔؟
جواب : دو دلوں کا آپس میں ایسا سچا اور نیک رشتہ جو احساس پر مبنی ہو محبت کہلاتا ہے ، لیکن بڑے افسوس کے ساتھ آج کل جسم کے پجاریوں نے محبت کو بد نام کیا ہوا ہے حالانکہ محبت تو نیک اور حقیقی جذبہ ہے ۔
سوال : کیا شاعری کرنے کیلئے محبت کرنا ضروری ہے ۔ ؟
جواب : نہیں ۔ No
سوال : کیا آپ کی شادی ہوئی ہے ۔ ؟
جواب : جی ہاں ۔ Yes
سوال : آپ کی شادی لو میرج/ ارینج میرج ۔؟
جواب : شادی تو ارینج میرج تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ لو میرج سے بھی کام اوپر چلا گیا ہے ۔
سوال : آپ کی بیوی آپ سے زیادہ محبت کرتی ہے یا آپ اس سے کرتے ہیں ۔؟
جواب : الحمدللہ ہم ایک دوسرے سے بڑھ کر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ۔
سوال : آپ کے بچے کتنے ہیں ۔؟
جواب : میرے الحمدللہ دو بچے ہیں ایک بیٹی اور ایک بیٹا ۔
سوال : بچوں کے نام بتائیں ۔؟
جواب : اوج زہرا ، گلفام حسین ۔
سوال : اپنے بچوں کے Nik نام بتائیں ۔؟
جواب : بیٹے کو پیار سے اکبر بولتے ہیں اور بیٹی کو پیار سے گڑیا بولتے ہیں ۔
سوال : آپ نے کونسے ادبی رسالہ میں لکھا ہے ۔ ؟
جواب : سہ ماہی ٫٫ اردو ڈائجسٹ ،،( اسپین)ماہنامہ ٫٫ ارژنگ ،، (لاہور) ماہنامہ ٫٫ کاروانِ نعت ،،( لاہور) ماہنامہ ٫٫ طلوعِ اشک ،، ( لاہور) ہفت روزہ انٹرنیشنل ٫٫ مار گلہ نیوز ،، ( اسلام آباد) سہ ماہی رقصِ بسمل (جھنگ) ہفت روزہ ٫٫ عالمی حصارِ ادب ،، سنڈے میگزین ( اسلام آباد) اور
اخبارات میں بھی لکھا ہے روزنامہ ٫٫ طالبِ نظر ،، (کراچی) روزنامہ ٫٫ باڈر لائن ،، (لاہور) ہفت روزہ ٫٫ خوب رو ،، (ملتان) ہفت روزہ ٫٫ اخبارِ اکبر ،،( رحیم یار خان) روزنامہ ٫٫ عوامی جبر ،، (لیہ) اور دیگر اخبارات و رسائل جرائد ۔
سوال : آپ کے شوق کیا کیا ہیں ۔؟
جواب : مطالعہ کرنا ۔؟

ادبی انٹرویو : مقبول ذکی مقبول ، بھکر


سوال : آپ کو سیاست سے کوئی دلچسپی ہے ۔؟
جواب : جی نہیں ۔
سوال : اگر آپ وزیراعظم ہوتے تو کیا کرتے ۔؟
جواب : اگر میں ملک کا وزیراعظم ہوتا تو مکمل طور پر ملک میں شریعت محمدی (صہ) کا نفاذ کرتا ۔
سوال : کوئی آپ کی خواہش جو پوری نہ ہوئی ہو ۔؟
جواب : الحمدللہ جو آرزو کی خداوند کریم نے پوری کی ۔
سوال : ایسا شخص جو آپ کو بہت یاد آتا ہو ۔؟
جواب : اپنے والدین خداوند کریم عالمِ برزخ کی منازل آسان فرمائے آمین اور ان کی مغفرت فرمائے ۔آمین ۔
سوال : آپ کو کپڑے کس قسم کے پسند ہیں ۔؟
جواب : وجود ڈھانپنے کیلئے جو مل جائے ویسے سفید رنگ کے کپڑے سادہ بہت پسند ہیں ۔
سوال : آپ کو کونسا پھول پسند ہے ۔؟
جواب : گلاب ۔
سوال : آپ کی پسندیدہ غزل یا شعر بتائیں ۔؟
جواب : پھول پر شبنم رہے خوشبو بھی اس کا ساتھ دے
ایک خطبے سے ملا ہم کو پیامِ کربلا ( مقبول ذکی مقبول)
سوال : آپ کو کونسا کھیل پسند ہے ۔ ؟
جواب : والی بال ۔
سوال : کیا ہمارے پاکستان میں اب بھی لوگ کتابیں شوق سے پڑھتے ہیں ۔ ؟
جواب : بہت کم ۔
سوال : جدید اور انٹرنیٹ فیس بُک اور واٹس ایپ کے آنے سے کیا قارئین کم ہوگئے ہیں اپنی رائے دیجئے ۔ ؟
جواب : جی ہاں انٹرنیٹ کی دنیا نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے لیکن کتاب کی اہمیت اپنی جگہ ہے ۔ جی ہاں انٹرنیٹ کی وجہ سے قارئین کتاب بہت کم ہوتے جارہے ہیں ۔
سوال : کوئی ایسی کہاوت جو آپ کو پسند ہو ۔ ؟
جواب : نیکی کر دریا میں ڈال ۔
سوال : آپ ادب کے فروغ کیلئے کام کرنے والوں کو کوئی رائے دینا چاہتے ہیں ۔ ؟
جواب : ادب کے فروغ کیلئے کام کرنے والوں کو یہی رائے دونگا کہ وہ شب و روز محنت اور لگن سے کام کریں ۔
سوال : کوئی دعا جو آپ سب کو دینا چاہتے ہوں ۔ ؟
جواب : خداوند کریم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور غربت اور بے روزگاری جیسے امتحان سے بچائے اور سب دارین کی خوشیاں نصیب فرمائے ۔
سوال : چیف ایڈیٹر اوج ڈائجسٹ ایم عاصم کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ۔؟
جواب : عاصم بھائی کے بارے میں میری رائے یہی ہے عاصم بھائی کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے ۔
جو دوسروں کیلئے جینا چاہتے ہیں خداوند کریم عاصم بھائی کو سدا سلامت رکھے اور دارین کی خوشیاں نصیب فرمائے ۔ آمین ۔
***

انتظار حسین ساقی ، فیصل آباد

انتظار حسین ساقی

فیصل آباد

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

کہانی اور کہانیاں

اتوار جنوری 14 , 2024
ماضی حال و مستقبل میں اس کا تقابل ضروری ہے ۔ اس سے صرف روشنی ہی نہیں ملتی بلکہ روشن مستقبل کے کامیاب خواب بھی ملتے ہیں ۔
کہانی اور کہانیاں

مزید دلچسپ تحریریں