اردو کی لسانی تشکیلات

اردو کی لسانی تشکیلات

سروش نگار ہاشمی صاجبہ کا مقالہ "اردو کی لسانی تشکیلات” میں اردو کے ابتدائی دور سے لے کر اکیسویں صدی کی ابتدا تک کی اردو میں ہونے والی تبدیلیوں کو جامع انداز میں رقم کیا گیا ہے. کن شعرا نے اردو کو وسعت آشنا کرنے کے لیے اقدامات کیے, کون کون سی تحریکوں نے اس زبان کے سرمایہ الفاظ و مضامین کو بڑھایا نیز کون نظرانداز ہوئے اور کس کس کو شرف پذیرائی حاصل ہوا.

اردو کی لسانی تشکیلات

یہ سب کچھ اس مقالے کا حصہ ہے بالخصوص اردو زبان کے عوامی رنگ نے تخلیقی اظہار میں کیا کردار ادا کیا اور پاکستان بننے کے بعد اردو زبان نے پچھلی روایت کو سامنے رکھتے ہوئے کیسے کیسے الفاظ و محاورات اور دوسری زبانوں کے الفاظ اپنے اندر سموئے ہیں, مذکورہ مقالہ اس پر بحوالہ بحث کرتا ہے. پاکستان میں جامعات کی سطح پر ہونے والی تحقیقات کو شک کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے, کٹ کاپی پیسٹ کا رواج عام ہے, ڈگریوں کے حصول کے لیے تھیسس کی شکل میں رطب و یابس کے انبار لگائے جا رہے ہیں, کچھ نیا پڑھنے اور سیکھنے کو نہیں مل رہا, اس شکوے کی تردید درج بالا مقالے کی خوانی کے بعد بتمام و کمال ہوتی نظر آتی ہے. کاش ہمارے محققین ایسی کاوشوں کے عادی ہو جائیں. زبان اردو کی اہمیت و افادیت اور وسعت کو باور کرنے کے لیے اس کا مطالعہ ہم سب کا فرض ہے.

sajjad

مبصر : سجاد حسین سرمد
مدیر سہ ماہی دھنک رنگ فتح جنگ
لیکچرر اردو کیڈٹ کالج مہمند
13 اپریل 2023ء

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

راولپنڈی کی پرانی اور چھوٹی گلیوں سے جڑی تاریخی یادیں

پیر اپریل 17 , 2023
مری روڈ سے بھابھارہ بازار میں داخل ہوں تو شروع میں آپ کو پرانی اور قدیم تاریخی عمارتیں نظر آئیں گی، اسی سڑک پر سیدھے چلے جائیں،
راولپنڈی کی پرانی اور چھوٹی گلیوں سے جڑی تاریخی یادیں

مزید دلچسپ تحریریں