اٹک(ڈاکٹر شجاع اختر اعوان ) جمعہ کے دن قبولیت والی ساعت نصیب ہو جائے، قبلہ اول بھی آزاد اور حرمین شریفین کی سابقہ بہاریں بحال ہو جائیں، ان خیالات کا اظہار علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے حاجی محمد الیاس چشتی کی اہلیہ مرحومہ اور حاجی محمد الماس چشتی کی چچی مرحومہ کی محفل قل جامع مسجد حاجی قادر بخش میں کیا،جبکہ ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی اورعلامہ قاری محمد یوسف حقانی نے کہا کہ والدین کی زیارت کرنے سے حج مقبول کا ثواب ہے،ادب میں بہت کچھ ہے اس پر فتن دور میں عقیدہ کی پختگی اور اعمال صالحہ والا ہی کامیاب ہے۔
اختتامی دعا ملک وملت کی سلامتی کے لیے علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے کی، اس موقع پر علامہ نیاز حسین اعوان،قاری عنایت الہی نقشبندی،محمد بلال نورانی نے تلاوت قرآن پاک و نعت شریف پیش کی،تقریب میں شرکاء نے حاجی محمد الیاس چشتی،حاجی محمد فیاض، حاجی محمد ایاز،حاجی محمد ہارون، حاجی محمد نعمان برادران،حاجی محمد اویس چشتی وجملہ پسماندگان سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین کی۔
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |