مقامی تھانے کے ایس ایچ او نے چوک میں چاروں طرف بکھری ہوئی لاشوں کا معائنہ کرنے کے بعد وہاں جمع لوگوں پر ایک نظر دوڑائی اور ذرا اونچی آواز میں پوچھا
،تم میں سے کوئی اس واقعے کا عینی شاہد ہے۔۔؟
اگلی لائن میں کھڑا ایک بزرگ صورت شخص آگے بڑھا اور بولا
ہاں میں نے سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے
ایس ایچ او نے اس کو سر سے پاؤں تک گھورتے ہوئے طنزیہ سے اندازمیں کہا
بزرگو! آپ گواہی دینا پسند فرمائیں گے۔۔؟
بزرگ صورت شخص نے نہایت اعتماد سے جواب دیا
،ہاں۔۔۔ میں گواہی دوں گا
ایس ایچ او اس کا اعتماد اور لب و لہجہ دیکھ کر سنبھل کر بولا
،جن موٹر سائیکل سواروں نے یہ گھنائونی واردات کی ہے،کیا آپ ان کو پہچان سکتے ہیں۔۔۔؟
بزرگ صورت شخص نے کہا
،پہچاننے کی کیا بات کرتے ہیں آپ۔۔؟میں تو سڑسٹھ سالوں سے ان کو جانتا ہوں
ایس ایچ او نے جلدی سے کہا
،کون تھے وہ۔۔۔؟
بزرگ صورت شخص نے نہایت سنجیدگی سے کہا
،وہ نامعلوم افراد تھے،
ابنِ عاصی
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |