خوش بخت ہوں کہ لب پہ محمدﷺ کا نام ہے
اس واسطے لبوں پہ ثنا صبح و شام ہے
قلب و نظر کو میرے یہی بات دے سکوں
انﷺ کی عطا سے ہاتھ میں کوثر کا جام ہے
اقرا کے لفظ سے یہ کھلا راز دہر میں
اے حامل ِ کتاب تو سب کا امام ہے
جس کی نظر میں آپﷺ کی ناموس کچھ نہیں
اس رو سیاہ شخص پہ جنت حرام ہے
پڑھتا ہے جو درود محبّت سے مستقل
دونوں جہاں میں لائقِ صد احترام ہے
زاہد کا نام ان میں ہو شامل مرے خدا
مدحت نبیﷺ کی کرنا فقط جن کا کام ہے
محمد احمد زاہد
سانگلہ ہل
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |