خدمت انسانیت ایک عظیم عبادت ھے اور خوش نصیب ہیں وہ افراد جن کو اس مقصد کیلئے منتخب کیا جاتا ھے خواجہ سلمان رفیق کا شمار بھی ایسے خوش بخت افراد میں ہوتا ھے جو درد مندوں و مشکلات کے شکار افراد کے زخموں پر مرہم رکھنے کا فریضہ انجام دینے کا جذبہ رکھتے ہیں یہی وجہ ھے کہ خواجہ سلمان رفیق کو ن لیگ کے دور حکومت میں پہلی بار صحت کی وزارت دی گئی وزارت صحت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد مختلف حلقوں کی طرف سے ان پر تنقید بھی کی گئی کہ وہ صحت کا شعبہ کے لیئے ذمہ داریاں کیسے ادا کر پائیں گے گو کہ انہیں اس شعبہ کا تجربہ بالکل بھی نہیں مگر خواجہ سلمان رفیق نے شب و روز محنت سے شعبہ صحت کی کارکردگی کو بے مثال بنا دیا اس شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کر کے ناقدین کے منہ بند کر دئیے یہی وجہ تھی کہ آج خواجہ سلمان رفیق کو دوسری مرتبہ اس وزارت کی باگ دوڑ سونپی گئی اپنے عہدہ کا حلف لیتے ہی انھوں ایک بار پھر سلسلہ وہی سے شروع کیا جہاں سے ٹوٹا تھا وہ صوبہ بھر کے چھوٹے بڑے ھسپتالوں میں مریضوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور یہی وجہ ھے کہ انھوں نے کھلے دل سے سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو بھی پیشکش کی ھے کہ وہ اگر کوئی تجاویز دینا چاہیں تو بخوشی ان پر بھی عمل کیا جائے گا تا کہ صحت کی شعبہ کی کارکردگی بہتر ھو خواجہ سلمان رفیق ایک طرف تو صوبہ بھر کے ٹیچنگ و دیگر ھسپتالوں کے دورے کرتے نظر آتے ہیں اور دوسری طرف رات گئے میٹنگ کا سلسلہ جاری رہتا ھے ان کی پرانی ٹیم ایک نئے عزم و جذبہ کے ساتھ کوشاں ھے گزشتہ دنوں صوبائی دارلحکومت لاھور میں صوبہ بھر کےضلعی ھسپتالوں کے ایم ایس و ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو صاحبان کی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد صحت کے اداروں کی اضلاع کی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لینا اور ان کے مسائل سے آگاہی و تجاویز کی روشنی میں ان کے حل کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنا ھے صوبہ بھر میں صحت کے جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک لے کر جانا ھے اس کانفرنس میں سیکرٹری علی جان خان جنوبی پنجاب سپیشل سیکٹریز صالحہ سعید ڈاکٹر فرخ نوید ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنکل ڈاکٹر عاصم الطاف ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے بھی شرکت کی اس موقع پر اپنے جامع خطاب میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہیلتھ افسران پر زور دیا کہ وہ مریضوں کیلئے سہولیات پیدا کریں یگانگت اتحاد اور تنظیم سے کام لیں کیونکہ ان سے ہی محاشرے میں بہتری لائی جا سکتی ھے انھوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں بیٹھا ہر افسر ایک لیڈر ھے ہم نے پنجاب کے 12 کروڑ عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات پہنچانے کی کوشش کرنی ھے میرے ھسپتالوں و مراکز صحت کے دورے بھی اسی مشن کی تکمیل کے لیئے ہیں پنجاب میں متعدی امراض کے خاتمہ کے لیئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جانگے ڈینگی کے مرض کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جا رہا ھے سرکاری ھسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جائے گا ڈاکٹرز دکھی مریضوں کو عزت دیں ان سے دعائیں لیں انھوں نے آتشزدگی سے بچاؤ کیلئے ھسپتالوں میں حفاظتی اقدامات مکمل رکھنے پر بھی زور دیا خواجہ سلمان رفیق نے شعبہ صحت کے ایم ایس و سی ای او صاحبان سے کہا کہ ہمارا مشن مریضوں کی خدمت ھے ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ھے ایک مشن کے طور پرکام کرنا ھے اللہ ہمارا حامی و ناصر خواجہ سلمان رفیق خدمت کا جذبہ اور آسانیاں باٹنے کے قائل ہیں اللہ پاک ان خدمت کے اس عمل میں کامیابی عطا فرمائے اور ان کا یہ مشن جاری و ساری رہے
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔