ختم نبوت کانفرنس و میلاد ریلی 2024


 اٹک ( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان) قائد ملت اسلامیہ امام الشاہ احمد نورانی ؒ کی قرارداد پر قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے متفقہ قانون تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے پچاس سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی اور جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان،فقید المثال ”تحفظ ختم نبوت و 39ویں سالانہ میلاد مصطفےٰ کانفرنس“ اورنویں سالانہ میلاد ریلی مرکز ی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ المعروف حقانیہ مسجد و مدرسہ اعوان آبادصدر بازار اٹک کینٹ میں بفیضان نظر خواجہ پیر حافظ عبدالحق آستانہ عالیہ بحرالحق شریف (دریا شریف)،زیر سرپرستی الحاج اعظم خان چشتی اورزیرصدارت استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذاشان و شوکت کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئی،کانفرنس سے قبل نویں سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی جو محلہ اعوان آباد کا روایتی روٹ مکمل کر کے واپس جامعہ میں اختتام پزیرہوئی۔

ختم نبوت کانفرنس و میلاد ریلی 2024

پیر سید اعجاز حسین شاہ بخاری آف بروٹھہ شریف نے افتتاحی دعا کی،ریلی کے اختتام پر کانفرنس کا آغاز ہوگیا،نقابت کے فرائض ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعون،حافظ داؤد احمد رضوی، محمد ابتہاج ضیاء میروی اور ساجد محمود قادری نے سرانجام دئے جبکہ صاحبزادہ مفتی محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ ناظم سٹیج تھے،تلاوت قاری مطلوب احمد نے کی، کانفرنس سے آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید سعادت علی شاہ گیلانی چیئرمین علماء ومشائخ کونسل پاکستان نے خصوصی خطاب کیا جبکہ صاحبزادہ ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی سیفی، علامہ قاری محمد یوسف حقانی ناظم اعلیٰ جامعہ قادریہ حقانیہ، پیر سیدسجاد حسین بخاری باغ نیلاب شریف،سیاح الحرمین الحاج قاری ضیاء الدین مدنی،علامہ حافظ محمد حامد رضا پرنسپل جامعہ فیض القرآن کامرہ، ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی، قاری نثار احمد چشتی رہنماء جے یو پی، صاحبزادہ احتشام الحق حیدر، جانشین فرید الملت صاحبزادہ نذیر احمد قادری، جانشین فیض الملت قاری عتیق الرحمن مجددی، علامہ نیاز حسین اعوان پرنسپل مدرسہ غوثیہ مدیحہ للبنات، علامہ سید ثناء اللہ شاہ گیلانی ڈھیر شریف، شہزاد احمد چشتی رہنماء انجمن نوجوانان اسلام، علامہ عبدالرحمن جامی،مولانا حافظ راسم خان رضوی، صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان اعوان حقانی سمیت جید علماء کرام نے خطابات کئے۔

خصوصی خطاب کرتے ہوئے پیر سید سعادت علی شاہ گیلانی چورہ شریف نے کہاکہ حضور ﷺ کی ختم نبوت پر جان نچھاور کرنے کے لئے ہمہ دم تیار ہیں، قانون ختم نبوت کی گولڈن جوبلی پر تجدید عہد وفا کرتے ہیں کہ قانون ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دیں گے،، صحابہ اور اہل بیت کا نام استعمال کرکے نفرتیں نہ پھیلائی جائیں بلکہ محبتوں کو عام کیا جائے، میلاد مصطفی اور اتباع مصطفی لازم و ملزوم ہیں،میلاد والے آقا کو ماننے کے ساتھ ساتھ آقا علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے، اس پرفتن دور میں مدارس و علماء سے محبت اور مضبوط تعلق رکھنے میں ہی بقاء ہے،بانی و مہتمم جامعہ ھذا مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی نے خطبہ صدارت میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ میلادمصطفی منانے کے ساتھ پیغام مصطفی کو بھی اپنایا جائے،علماء کرام مذہبی اجتماعات میں بھی مسائل سکھاتے ہیں،قادیانی اسلام اور ملک دشمن ہیں انہیں کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے، تعلیمی نصا ب میں عقیدہ ختم نبوت کے ابواب شامل کئے جائیں اور امتناع قادیانیت قانون کو مزید موثر بنایا جائے،  مدرس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں انہیں مضبوط کرنا چاہیے،نماز جمعہ کی امامت صاحبزادہ حافظ وحید احمد دریائے رحمت شریف نے کرائی۔

ختم نبوت کانفرنس و میلاد ریلی  2024

کانفرنس میں جانشین فرید الملت علامہ سعید احمد قادری، علامہ ناصر اشفاق قادری،مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کے نگران اعلیٰ الحاج محمد الیاس چشتی، قیوم بٹ،ڈاکٹر عرفان احمد قادری،شہزاد انجم بٹ، ندیم رضا خان، ملک حافظ عاقب جاوید آف ہمک،علامہ لعل محمد فاروقی،علامہ سید عظمت شاہ گیلانی ڈھیر شریف، ڈاکٹر خان زمان، ملک عبدالعزیز ایڈووکیٹ، حاجی محمد فاضل چشتی،حاجی عبدالواحد شاہ،ضلعی آفیسر جی پی او نور محمد ضیاء،حاجی محمد اکرم میروی، حافظ نزاکت خان، مولانا عبدالقیوم نقشبندی، راجہ فیصل محمود قادری، صوفی محمد صدیق نقشبندی، ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی، ٹھیکیدار محمد قاسم قادری،صوفی فیصل محمود نقشبندی،حاجی ملک ذوالقرنین سیرت کمیٹی ڈھوک نورا شین باغ،ٍ،سید انور شاہ مراڑیہ، حاجی محمود احمد جماعتی، ڈاکٹر محبوب احمد قادری منہاج القرآن، چیئرمین ملک احمد خان، رانا غلام انوراسد سویٹس، قاری عمار فاروق، علامہ حافظ عبدالقیوم نقشبندی،حاجی غلام مصطفی عطاری، عاطف قادری کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام، مختلف دینی جماعتوں کے قائدین، مشائخ عظام، اسکالر،دانشور، وکلاء،صحافی، ڈاکٹرز،معززین علاقہ اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عشاقان مصطفی نے قافلہ در قافلہ بھر پور شرکت کی، جس سے مسجد کا ہال، مدرسہ،بیسمنٹ،بنات ایکاڈیمک بلاک سمیت تینوں منزلیں، عوام اہلسنت سے بھر گئیں اور ہوائیں درودوسلام کی صداؤں سے معطر ہوگئیں، آخر میں ملک وملت کی سلامتی،خوشحالی وترقی، تحریک ختم نبوت کے شہداء، غازیان، اور افواج پاکستان و عوام پاکستان کے لیے خصوصی دعاکی گئی او رشرکاء کی تواضع کابلی پلاؤ کی صورت میں پُرتکلف وسیع لنگر سے کی گئی

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

عاصم بخاری کی نسائی شاعری

اتوار ستمبر 8 , 2024
اللّٰہ تعالیٰ نے عاصم بخاری کو ایک زرخیر ذہن سے نوازا ہے ۔ کا تخیل بیدار ہے مشاہدہ وسیع ہے ۔ ان کے پاس موضوعات کا تنوع ہے
عاصم بخاری کی نسائی شاعری

مزید دلچسپ تحریریں