ڈاکٹر اشفاق احمد کی ‘ خاکہ مستی’

ڈاکٹر اشفاق احمد کی ‘ خاکہ مستی’

ڈاکٹر اشفاق احمد کی ‘ خاکہ مستی’

نصرت بخاری صاحب نے کمال محبت کے ساتھ ڈاکٹر اشفاق احمد ورک صاحب کے شستہ و شگفتہ اسلوب سے متعارف کروایا. جس میں بیک وقت مزاح اور تفکر ہر سطر میں جھلکتا نظر آتا ہے. ورک صاحب شخصیت کی تصویر کشی چھوٹے چھوٹے مقفی و مسجح لطائف کے ذریعے کرتے ہیں, جن میں شعر کا تغزل بھی پایا جاتا ہے اور مذکور شخص کے ساتھ والہانہ پن کی جھلک بھی. "خاکہ مستی” میں چند خاکے, تحریف نگاری کے چند نمونے, مرزا غالب کے اسلوب میں ان کی زبانی عہد حاضر کے ادیبوں کے نام خطوط, مزاحیہ اقوال اور ایک علامتی کہانی شامل ہے. ایک قول نقل کر کے ان کی حس مزاح اور نکتہ آفرینی کا اظہار چاہوں گا.
"انارکلی کی ماں اکبر کے گھر "آیا” تھی. اور اکبر کا بیٹا بھی انارکلی کی ماں کے گھر آیا تھا. "

سجاد حسین سرمد
مدیر سہ ماہی دھنک رنگ فتح جنگ
لیکچرر اردو کیڈٹ کالج مہمند
25 مارچ 2023ء

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

صبر و شکر کا حقیقی مفہوم

اتوار مارچ 26 , 2023
صبر ایک عظیم نعمت ہے جو مقدر والوں کو نصیب ہوتی ہے۔ خوش قسمت ہے وہ شخص جس نے تقویٰ کے ذریعے
صبر و شکر کا حقیقی مفہوم

مزید دلچسپ تحریریں