کارخیر تقریب ایوارڈ

گوجرانوالہ میں 21 نومبر 2021 کو تیسری آل پاکستان مقابلہ کتب کی انعامی ایوارڈ تقسیم تقریب کا اہمتام بڑے شاندار اور پر وقار انداز میں المشرق سائنس کالج گوجرانوالہ میں کیا گیا۔جس میں پاکستان بھر سے مقابلہ کے لیے ہر صنف ادب کی عربی اردو انگریزی سرائیکی ہر موضوع پر موصولہ 575کتب میں سے 150 کتب کو فسٹ سیکنڈ تھرڈ اور دیگر 150 کتب انعام ، کار ِ خیر ایوارڈ کیش پرائز اور دیگر بیش بہا تحائف سے شاعروں ادیبوں کو ایک پر وقار تقریب میں نوازا گیا۔تقریب میں ملک بھر کی نامور سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر ادبی لنگر سے شرکا کی تواضع کی گئ۔

Kar e Khair Gujranwala

گوجرانوالہ میں ادبی روایت کو برقرار رکھا گیا۔گوجرانوالہ نے بہت بڑی بڑی ادبی شخصیات کو جنم دیا۔آج اس شہر میں کتاب دوستی اور ادب نوازی کا سہرا پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید ماجد المشرقی کے سر ہے۔جو کہ اس تقریب کی روح ِ رواں تھے۔پروگرام کی نقابت ونظامت معروف شاعرو ادیب اورمشہور کمپئیر عقیل شافی صاحب اور محترمہ پروفیسیرصائمہ زبیر المشرقی صاحبہ نے انہتائی خوب صورت اور منفرد انداز میں کی۔کتاب اور قلم اور فروغ ِ ادب کے ساتھ اس عملی محبت کی نظیر کہیں نہیں ملتی۔ اتنی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی شاعروں ادیبوں کی سرکاری سطح پر نہیں کی جاتی جتنی کہ عالمی تنظیم کار ِ خیر پاکستان گوجرانوالہ مسلسل کر رہی ہے۔اور آئندہ بھی ان سلسلوں کو برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔دعا ہے اللہ تعالی اس ادبی تنظیم کی کار ِ خیر کی توفیقات میں اضافہ فرماۓ۔

maqbool zaki

مقبول ذکی مقبول

بھکر

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

اقبال ؒ کی نظر میں اُمت کا تصور

جمعرات نومبر 25 , 2021
ڈاکٹر علامہ محمد اِقبالؒ کے خطبات ہوں کہ اُردو کلیات ۔ فارسی زبان کا کلام ہو کہ ملفوظات ، ہر پہلو سے اُمت کا رنگ جھلکتا ہے۔
اقبال ؒ کی نظر میں اُمت کا تصور

مزید دلچسپ تحریریں