اٹک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکریاں فراہم کی جائیں گی

اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)

 صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب اور چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیازی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے،اس موقع پرپی اے ٹو صوبائی وزیر سید عمران بخاری، سنیئر صحافی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اٹک پریس کلب رجسٹرڈ و چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان اور چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان سمیت الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ وہ اٹک کی عوام کے لیے بے شمار ترقیاتی پیکج لارہے ہیں، ان میں سر فہرست 7ارب روپے کی لاگت سے 350 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اٹک ہے جو کہ بین الاقوامی معیار کا ہوگا اس کے علاوہ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں 150بستروں پر مشتمل نیا کمپلیکس قائم کیا جائے گا اور اس کے ساتھ میڈیکل کالج کا قیام بھی عمل میں آئے گا۔

iattock
سید یاور بخاری

،ضلع کے ہر خاندان کو اس سال کے آخر تک صحت انصاف کارڈ مہیا کیا جائے گا، جس سے 10 لاکھ روپے تک کا علاج کیا جائے گا اور یہ صحت انصاف کارڈ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ تقسیم کرے گی بہت جلد اٹک میں ہر بنیادی مرکز صحت کو ایمبولینس فراہم کی جائے گی، تعلیم کے شعبہ میں ترقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اٹک میں جدید ترین یونیورسٹی کا منصوبہ لایا جارہا ہے اوردیگر تعلیمی ادارے بھی قائم کیے جارہے ہیں اس کے ساتھ موجودہ تعلیمی اداروں کو اَپ گریڈ بھی کیا جارہا ہے،ضلع اٹک میں محکمہ سماجی بہبود،ٹیوٹا اور دیگر نجی کمپنیوں کے تعاون سے ہنر مند افراد کو تکنیکی تربیت دے کر اعلیٰ روزگار فراہم کیا جائے گا، اٹک شہر میں 18کروڑ روپے کی لاگت سے نئی گیس پائپ لائنز بچائی جارہی ہیں تا کہ گیس کی کمی اور پریشر کو پورا کیا جا سکے اور ان پائپ لائنز کی وجہ سے شہر میں آئندہ 30سال تک گیس کے مسائل پیدا نہیں ہونگے، مواصلات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے سڑکوں کا جال بچھایا جارہاہے،حاجی شاہ روڈ کو دو رویہ کیا جارہا ہے اس کے ساتھ بروٹھا سے دکھنیر،سالار چوک سے چائنہ چوک،مرزا سے سنجوال کینٹ،گولڑہ روڈ اور دیگر سڑکوں پر کام جاری ہے، فتح جنگ سے خوشحال گڑھ تک نئی سڑک کی تعمیر پر 116کروڑ روپے لاگت آئے گی ضلع بھر میں نئی صنعتوں کے قیام کے ساتھ اور دیگر اداروں میں اٹک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکریاں فراہم کی جائیں گی، بطور چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب 14 ماہ میں 25ارب روپے کی ریکیوری کی گئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے، سابق دور حکومت کے اختتام پر ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی تھی ملک قرضوں کے دلدل میں دھنسا ہوا تھا وسائل محدود اور مسائل بے شمار تھے ہم نے تمام تر مشکل حالات کے باوجود چیلنج سمجھ کے ہمت و حوصلے کے ساتھ تبدیلی کا سفر شروع کیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اس قلیل عرصے میں عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے عوام کے دل جیت لیے ہیں گزشتہ حکومت اپنے آخری مالی سال میں 413 کروڑ روپے کے اضافی وسائل خرچ کر چکی تھی اس کے باوجود 561 کروڑ روپے کی ادائیگیاں باقی تھیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی قیادت میں معاشی پالیسیاں تبدیل کی گئیں صوبائی اخراجات کے لئے 97 ارب روپے کے اضافی وسائل کے ساتھ وفاقی حکومت کی سپورٹ کے لئے 1478 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیاگیا کفایت شعاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے سرکاری اداروں میں غیر ضروری اخرجات پر پابندی سے 108 کروڑ روپے کی بچت کی گئی،2سالوں میں صوبے کے ذاتی وسائل میں اضافے کیلئے کابینہ سے 60ارب روپے سے زائد مالیت کی تجاویز منظور کرائی گئیں،صوبائی وزیر سماجی بہبود وبیت المال پنجاب نے پریس کانفرنس کے شرکاء کو ایک اہم پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا یہ محکمہ سوشل ویلفیئر کا ایک ایسا منصوبہ ہے جس کے ثمرات سے اٹک کا ضلع بھی فیض یاب ہوگا دنیا بھر کی معیشتوں کا جائزہ لیں تو یہ بات عیاں ہوگی کہ ایسے ممالک نے ٹیکنالوجی کے میدان میں زیادہ ترقی کی جن کا فوکس ووکیشنل ٹریننگ پر رہا بدقسمتی سے ہمارے ہاں سرکاری ملازمت کے لئے توانائی صرف کرنے کا کلچر زیادہ ہے حالانکہ زیادہ تر مانگ ہنرمند افراد کی ہے الحمداللہ پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کی مانگ دنیا بھر میں ہے بلاشبہ وزیراعظم عمران خان نیازی کا ویژن یہ ہے کہ دنیا کے دیگر ترقی یافتہ اور تیز رفتار معیشتوں کی طرح پاکستان میں بھی زیادہ سے زیادہ ہنرمند افرادی قوت تیار کی جائے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 10 ہزار افراد کی مفت ووکیشنل ٹریننگ کا فیصلہ کیا ہے یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جس کے لئے وسائل پنجاب حکومت فراہم کرے گی اس ضمن میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور نجی ادارے ”امن ٹیک“ کے اشتراک سے 4 اداروں میں مختلف ہنر سیکھانے کا آغاز کیا جائے گا اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ ”امن ٹیک“ ان تربیت یافتہ افراد میں 70 فیصد کو روزگار دینے کی ضمانت دے گا میرے لئے حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ اگلے سال تک 32 شعبوں میں 1000 افراد کی ٹریننگ مکمل کر لی جائے گی پروگرام کے تحت لاہور کے 2 اور اٹک کے ایک مرکز میں تربیت دی جائے گی لاہور میں صنعت زار اور قصر بہبود جبکہ اٹک میں صنعت زار میں اس نیک کام کا آغاز ہوگا آپ سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث جی ڈی پی کی شرح میں بہتری آئی ہے اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی اگلے 9 سال میں دگنی ہو جائے گی ترقی کی اس رفتار کے ساتھ ہنرمند لیبر کی تیاری بھی ضروری ہے آنے والے برسوں میں تیز رفتار جی ڈی پی کے باعث ملازمت کے 7 لاکھ نئے مواقع پیدا ہونگے اس کے لئے بروقت تیاری بہت ضروری ہے پاکستان میں حالیہ عرصے کے دوران زیادہ تر تعمیرات، گارمنٹس، فیشن ڈیزائن اور سروسز کے شعبوں میں زبردست تیزی آئی ہے اس پوٹینشل کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے وہ اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم مارکیٹ بیسڈ ہنرمند افرادی قوت تیار کریں گے محکمہ سوشل ویلفیئر اور”امن ٹیک“کے اس پائلٹ پراجیکٹ کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھایا جائے گا اور انشااللہ یہ دیگر صوبوں کے لئے بھی باعث تقلید پروگرام ہوگا انہوں نے اس موقع محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے اقدامات اور منصوبوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا وزیراعظم عمران خان نیازی کے ویژن کے تحت پنجاب میں پناہ گاہوں کا منصوبہ نہایت کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے یہ نمود و نمائش کا منصوبہ نہیں بلکہ خالصتاً عام آدمی کی فلاح کی سکیم ہے ابتدائی مرحلے میں 345 ملین روپے کی لاگت سے لاہور کے 5 علاقوں ریلوے سٹیشن، داتا دربار، فروٹ منڈی، لاری اڈا اور ٹھوکر نیاز بیگ میں پناہ گاہوں کا قیام عمل میں لایا گیا مزید 3 علاقوں میں کرائے کی عمارتوں میں پناہ گاہیں قائم کی جا چکی ہیں لودھراں، حافظ آباد، قصور، پاکپتن اور لیہ میں شیلٹر ہومز (دارالامان) قائم کئے گئے 2020-21 ء میں 231 ملین روپے کی لاگت سے تونسہ شریف ضلع ڈی جی خان، بہاولپور، سرگودھا، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور ساہیوال میں پناہ گاہوں کا منصوبے مکمل کیے جائیں گے،ملتان کی طرح لاہور اور راولپنڈی میں تشدد زدہ خواتین کی امداد کے مراکز (وی اے ڈبلیو سی) کے قیام کے لئے 19 ملین روپے مختص کئے جا چکے ہیں پنجاب بھر میں سوشل ویلفیئر کے اداروں میں متفرق سہولتوں کی فراہمی کے لئے 600 ملین روپے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں سے 150 ملین روپے مختص کر دئیے گئے ہیں محکمہ سوشل ویلفیئر نے موجودہ صنعت زاروں اور قصر بہبود (پائلٹ) کی اپ گریڈیشن کے لئے 45 ملین روپے کا منصوبہ شروع کیے جانے امکان ہے خصوصی افراد، وزیٹرز اور این جی اوز کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز ہونے جارہا ہے محکمہ سوشل ویلفیئر کی استعداد کار میں اضافے کے لئے مختلف قوانین میں ترمیم کا کام جاری ہے ڈیلی ویجز پر 580 خصوصی افراد کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا جبکہ 300 مزید خصوصی افراد کو کنٹریکٹ پر ملازمت دی گئی محکمے کی کارکردگی بڑھانے کیلئے پہلے مرحلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے سیکرٹریٹ کی آٹومیشن کی گئی جبکہ اگلے مرحلے میں ڈائریکٹوریٹ کی سطح پر آٹو میشن کی جائے گی پنجاب بیت المال کونسل اور ضلع کی سطح پر 35 بیت المال کمیٹیوں کی تشکیل کا کام مکمل کیا گیا ہے خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید فرد بنانے اور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے اب تک 3 فیصد کوٹے کے تحت 6813 افراد کو سرکاری جبکہ 9712 خصوصی افراد کو نجی شعبے میں ملازمتیں فراہم کی جاچکی ہیں مزید 2346 معذور افراد کو سرکاری ملازمت دینے کا عمل جاری ہے پریس کانفرنس کے اختتام پر کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں بچوں اور ان کے خاندانوں کو سائیکو سوشل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے مستحقین کی فوری امداد کے لیے صوبائی حکومت کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ کوویڈ 19 ریلیف فنڈ قائم کیا گیا ہے جس سے مستحق افراد سے مستفید ہو رہے ہیں۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

فرعون کی کہانی ( Pharaoh )

منگل مارچ 2 , 2021
آج کا مسلمان ( اہل علم کو چھوڑ کر ) ، یہ تو جانتا ہے کہ جو شخص صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرے وہ کافر ، جو اہل بیت اطہار کو معیار حق نہ مانے وہ جہنمی
فرعون کی کہانی ( Pharaoh )

مزید دلچسپ تحریریں