جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم اٹک کینٹ کے ششماہی امتحانات آج سے شروع ہونگے
ناظرہ، حفظ القرآن اور تربیت و ادب کے امتحانات رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہونگے، طیب میلادی
اٹک (ڈاکٹر شجاع اختر اعوان ) مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ ملحق تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے شعبہ امتحانات نے طلباء و طالبات کے ششماہی امتحانات کے انعقاد کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق جامعہ کے ناظم اعلی صاحبزادہ انجینئر محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ جامعہ کے ششماہی امتحانات 16 دسمبر سے شروع ہوجائیں گے جس میں شعبہ تجوید و قرات، ثانویہ عامہ میٹرک، خاصہ ایف اے اور الشھادۃ العالیہ بی اے کے طلباء و طالبات شرکت کریں گے، جسکا تفصیلی نظام الاوقات شعبہ امتحانات نے جاری کر دیا ہے۔ جامعہ کے بانی و پرنسپل استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی نے شعبہ امتحانات کو صاف شفاف اور مثالی نظم و ضبط سے جدید طریقہ کار کے تحت امتحانات انعقاد کرانے کی خصوصی ھدایات کیں ہیں جنکی روشنی میں شعبہ امتحانات نے امتحانی طریقہ کار، پالیسی، لائحہ عمل، ممتحن ڈیوٹی، پیپر پیٹرن اور ھدایات تیار کر لی ہیں، جدید طریقہ امتحانات کے انعقاد کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جارہی ہے جسکی نگرانی صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی کر رہے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر شعبہ جات ناظرہ، حفظ القرآن اور تربیت و ادب کے امتحانات بھی رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہونگے۔ جامعہ کے بانی و پرنسپل نے امتحانات میں شریک ہونے والے طلباء و طالبات کو محنت، لگن، خلوص اور للہیت اختیار کرنے کی ھدایات دی ہیں۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |