اٹک(ڈاکٹر شجاع اختر اعوان سے ) پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نے مہنگائی میں پسنے والے عوام کی کمر توڑ دی غریب آدمی کے لیئے جسم و جان کا تعلق برقرار رکھنا مشکل ھو گیا سب سے زیادہ مشکلات کا شکار چھوٹے سرکاری ملازمین و دیہاڑی دار طبقہ ھے حکومت ان طبقات پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع اٹک کی ایگزیکٹو باڈی اجلاس جس کی صدارت ضلعی صدر احمد خان نے کی میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشہ اضافہ مہنگائی و گرانی کے شکار طبقات کی کمر توڑنے کے مترادف ھے اور ان اقدامات سے اشیائے ضروریہ و خوردو نوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ھواء ھے حکومت فوری طور پر کم آمدنی والے چھوٹے بے بس طبقات و ملازمین کے لیئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرے اور پیٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافہ واپس لے اشرافیہ کی عیاشیوں و مفت سہولیات پیٹرول و بجلی میں کٹوتی وقت کی اہم ضرورت ھے کفایت شعاری کی پالیسی کو اپناتے ہوئے حکومتی سطح پر اخراجات کم کیئے جائیں سارا بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائے اجلاس میں ڈاکٹر طفیل ملک رفعت حیات میاں محمد شکیل چوھدری رحمت سراج الدین بیگ مزمل کاظمی امجد علی سید نجف عباس و دیگر نے شرکت کی
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔