انجمن نوجوانان الفلاح کی تقریب یوم آزادی

انجمن نوجوانان الفلاح کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب

اٹک ( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان) انجمن نوجوانان الفلاح کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب مرکز اسلام کے نورانی ہال میں اختتام پذیر ہو گئی جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی صاحب نے کرتے ہوۓ فرمایا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہمارے اکابرین کی قربانیاں ہیں جنکو ہم کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے قائد اعظم محمد علی جناح وجملہ جن خواتین و حضرات نے قربانیاں دی ہیں انکے درجات کی بلندی کی دعا ملک و ملت کی سلامتی نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے دعا کی

۔

انجمن نوجوانان الفلاح کی تقریب یوم آزادی


جبکہ انجینیئر حافظ محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ،ڈاکٹر محمد یاسر اعوان امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 3 اٹک، ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان نے خطاب کیا ، جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم کے طلباء نے ملی نغمے پڑھے۔ آخر میں مرکزی صدر انجمن نوجوانان الفلاح رجب علی حقانی اعوان نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں کے سربراہ ہوش کے ناخن لیں آزادی کے نام پر نوجوانان بچوں اور بچیوں سے ناچ گانے نہ کروائیں یہ ملک ناچ گانوں کے لیے آزاد نہیں ہوا ملک پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہوا اور اس میں قانون بھی اسلامی ہی لاگو ہو گا

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

مرحومین کے لئے سول اعزازات کا میلہ

جمعہ اگست 18 , 2023
ہم واقعی عجیب “زندہ قوم” ہیں کہ اتنے زیادہ مرحومین کو اتنے زیادہ اعلی سول اعزازات سے نوازنے جیسا یہ کارنامہ ایک ہماری ہی قوم انجام دے سکتی ہے
مرحومین کے لئے سول اعزازات کا میلہ

مزید دلچسپ تحریریں