اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)
نیو ہٹیاں روڈ پر اٹک کے داخلی راستے پربنائے گئے شہید ڈی ایس پی سید شوکت علی شاہ گیلانی چوک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی،جس میں صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و بیت المال پنجاب و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے شہیدڈی ایس پی سید شوکت علی شاہ گیلانی چوک کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کر دیا ہے،صدر ملٹی پروفیشنل کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی محمد اسلم راؤ کی جانب سے بنائے گئے شہید ڈی ایس پی سید شوکت علی شاہ گیلانی چوک کے افتتا ح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی، شہیدڈی ایس پی کی والدہ محترمہ و اہلِ خانہ میں بیوی اور بیٹی، خاتون اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹک زرمینہ وزیر،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک سردار ساجد علی خان،الیکٹرانک و پرنٹ اور سوشل میڈیا کے نمائندگان،سول سوسائٹی اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے،مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و بیت المال پنجاب و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری کی آمد کے موقع پر پولیس کے چاک و چو بند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ہے،ڈی ایس پی سید شوکت علی شاہ گیلانی شہید انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر تھے، جو 16 اگست 2015 ء میں دہشتگردی کے حملے میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شادی خان گاؤں میں خود کش حملے میں شہادت کے رتبہ پر فائز ہوئے اور ان کے ہمراہ دیگر افراد کے علاوہ اس وقت کے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر)شجاع خانزادہ بھی شہید ہوئے اور یہ ایک قومی سانحہ تھا،ڈی ایس پی سید شوکت علی شاہ گیلانی نے اپنی جان دیکر محکمہ پولیس کے دیگر افسران کیلئے لازوال قربانی کی داستان رقم کی ہے جس پر عمل پیرا ہونا محکمہ پولیس کی اخلاقی ذمہ داری ہے، جس کی یاد میں نیو ہٹیاں روڈ پر اٹک کے داخلی راستے پرواقع چوک کو شہید ڈی ایس پی سیدشوکت علی شاہ گیلانی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے،اس موقع پرصوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و بیت المال پنجاب و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے چوک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے اس وطن کی مٹی میں شہداء کا خون شامل ہے اور ہم ان کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹک کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا باعث اعزاز ہے، پوری قوم شہداء کی قربانیوں پر رشک کرتی رہے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہدا ہمارا قیمتی اثاثہ اور خاندان کی طرح ہیں اٹک پولیس انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،آخر میں ضلعی انتظامیہ اٹک کی جانب سے ڈی ایس پی سید شوکت علی شاہ گیلانی شہید چوک کے قیام کو سراہتے ہوئے اسے ایک قابل تقلید مثال قرار دیا ہے اورصدر ملٹی پروفیشنل کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی محمد اسلم راؤکی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جن کی ڈونیشن کی وجہ سے اس چوک کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیاہے،بعد ازاں ڈی ایس پی سید شوکت علی شا ہ گیلانی شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے چوک پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی ہے۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |