بیاں کیا ہو وصف جمال محمدؐ

بیاں کیا ہو وصف جمال محمدؐ

اپنے پرنانا الحاج شفیع اللہ شفیعؔ بہرائچی کی ایک نعت رسول مقبول ﷺ آپ کی خدمت میں

بیاں کیا ہو وصف جمال محمدؐ
ثنا خواں ہے خود ذوالجال محمدؐ
عطا کر مجھے معرفت اپنی یا رب
بسا دل میں حْب و خیالِ محمدؐ
اشارے سے ان کے ہوا چاند ٹکڑے
یہ ہے ایک ادنیٰ کمالِ محمدؐ
سکون دل کو آنکھوں کو ٹھنڈک ملی ہے
نظر آیا جس دم جمالِ محمدؐ
خدا کا جو پیارا ہے روزِ ازل سے
وہ ہے ذات اک بے مثالِ محمد
خدا فضل سے اپنے وہ دن دکھائے
شفیعؔ آپ ہو اور جمالِ محمدؐ

الحاج شفیع اللہ شفیعؔ بہرائچی

الحاج شفیع اللہ شفیعؔ بہرائچی


تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

زبانیں اور قبائل

اتوار اپریل 18 , 2021
اٹک کی ثقافت میں یہ بات رچی بسی ہوئی ہے کہ یہ لوگ اپنی مادری زبان پر فخر کرتے ہیں
زبانیں اور قبائل

مزید دلچسپ تحریریں