مہذب قومیں اپنی تہذیب وتمدن، کھیل و ثقافت سے پہچانی جاتی ہیں قوموں کی ترقی میں ان کا بڑا کردار ہو تا ہے انسانیت کے لازوال کردار سے رسم و رواج، کھیل و ثقافت جنم لیتے ہیں اور محب وطن لافانی شخصیات کی قربانیوں کی وجہ سے پروان چڑھتے ہیں جتنی قومیں آج دنیا میں ترقی کرکے حکمرانی کررہی ہیں انکی کامیابی میں لافانی شخصیات کی لازوال قربانیاں شامل ہیں اور یہی شخصیات اس ملک وقوم کا قیمتی ورثہ ہوتی ہیں جن کی وجہ سے مہذب قومیں سر اٹھا کر دنیا میں اپنا نام روشن کررہی ہیں ایسے کردار کبھی مرتے نہیں لافانی کردار بن جاتے ہیں انکی خدمات قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جاتی ہیں بیں.
بین الاقوامی شہسوار،نیزہ باز پرنس ملک عطاء محمد خان نواب آف کوٹ فتح خان(ضلع اٹک) ایسے ہی کردار کا نام ہے جس کی شخصیت کھیل و ثقافت کی خوشبو پوری دنیا میں تھی اور ہے جو مرکر بھی زندہ ہے تاریخ کے اوراق پر تہذیب و تمدن، کھیل و ثقافت کے میدانوں میں انسانوں کے دلوں اور دماغوں پر وہ ہمیشہ زندہ رہے گا تہذیب و تمدن،کھیل و ثقافت کے علمدار عالمی شہر ت یافتہ شہسواری، نیزہ بازی کے بے تاج بادشاہ ناقابل شکست پرنس ملک عطاء محمد خان کئی دہائیوں تک گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ کر میدانوں کو روندتے ہوئے گزشتہ سال 6فروری2020کوموت سے شکست کھا گئے اس وقت انکی عمر 79برس تھی اور وہ گجرات میں نیزہ بازی میں شرکت کے لئے جار ہے تھے کہ راولپنڈی مندرہ کے قریب دل کاجان لیوادورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے .
انھوں نے کھیل و ثقافت کے میدان میں پوری دنیا کو فتح کیااور فخر پاکستان کا اعزاز جیتاپرنس ملک عطاء محمد خان قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی سابق وزیرمملکت فرانس میں پاکستان کے سفیر سرسردار محمد نواز خان کے نواسے،سابق گورنر مغربی پاکستان نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان کے داماد اور ملک یار محمد خان کے صاحبزادے تھے ایچ ای سن سے لے کر انگلینڈ کییونیورسٹی جو دنیا کی بڑی درسگاہوں میں شمار ہوتی ہیں سے جدید تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے ملک پاکستان آگئے اور اپنی تہذیب و تمدن، کھیل و ثقافت کا پرچم پوری دنیا میں بلند کیا جس پر آج پاکستان کا ہر شہری فخر محسوس کرتا ہے 1982میں انھوں نے بھارت میں ہونیوالی ایشیائی کھیلوں میں پاکستان نیزہ بازی کلب کے کپتان کی حیثیت سے حصہ لیا اور پاکستان کے لئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا1982میں پاکستان ٹیم کے ساتھ لندن گئے اور ہائدپارک کھیلوں میں حصہ لیاایڈی لیڈ جنوبی آسٹریلیا میں منعقد سالانہ رائل ایڈیلیڈ شو 2010،2012اور 2013پینٹا گرینڈ ورلڈ ایکوسٹرین ٹینٹ پیگینگ چیمپین شپ میں بھی پاکستانی ٹیم کی قیادت کی2013میں بین اقوامی ٹیموں نے آپ کی دعوت پرفیصل آباد کییونیورسٹی آف ایگریکلچر میں بین اقوامی مقابلوں میں شرکت کی2013میں بین اقوامی ٹینٹ پیکنگ فیڈریشن کا قیام امن میں لایا گیااور وہ اس کے پہلے صدر بنے2014میں پرنس ملک عطاء محمد خان نے فرانس میں 7ویں عالمی گھوڑ سواری مقابلوں کے افتتاح پر تمام شریک ٹیموں کی پاکستانی پرچم کے ساتھ قیادت کرنے کا اعزاز حاصل کیاتو قوم کاسر فخر سے بلند ہو گیاوہ ہار س اینڈ کیٹل شو لاہور کے بھی کئی بار فاتح رہے۔
وہ سیاست کے میدان میں بھی فاتح رہے 1990میں پنجاب اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑا بھاری اکثریت سے جیتے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے سیاست چھوڑ دی وہ جدی پشتی نواب خاندان سے تھے انھوں نے اپنی تہذیب و تمدن، ثقافت کھیل کیلئے وہ قربانی دی جو اس راستے میں رکاوٹ ہو پرنس ملک عطاء محمد خان شاعری فوک موسیقی عارفانہ کلام کے بھی بڑے دلدادہ تھے اور فنکاروں ہنر مندوں کے ساتھ بڑا گہرا ربط تھااور ساری زندگی ان کے ساتھ رابطہ رہا فن کی قدر کرتے رہے وہ کئی بین اقوامی زبانوں پر مہارت رکھتے تھے پوری دنیا میں انکے تعلقات تھے اور چاہنے والے تھے جو دیکھتے ہی انکے ساتھ تصاویر ویڈیو بناتے پرنس ملک عطاء محمد خان دولت،جاگیر، طاقت ہونے کے باوجود جاگیر داروں کی طرح ظالم نہ تھے بلکہ خدا ترس عوام دوست غریب پرور درویش انسان تھے انسے محبت کرنے والوں کی تعداد لاکھو ں میں تھی انکے جنازے میں 7فروری2020 عوام کا سمندر امڈ آیاوہ انسانون جانوروں چرند پرند سے محبت کے روادار تھے جو طاقت رکھنے کے باوجود عاجزی وانکساری سے کام لیتے رہے جو اپنے علاقے کے بڑے جاگیر دار ہونے کے باجود اپنے علاقے کے مزدور کسان غریب کی غمی خوشی میں شریک رہے وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے 2021.
فروری میں انکی پہلی برسی منائی گئی پرنس ملک عطاء محمد خان جس طرح اپنی زندگی میں کوٹ فتح خان میں ہر سال علاقی کھیل و ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے میلہ منعقد کراتے اس ہی طرح انکے جانشیں نوابزادہ ملک محمد علی خان، بھائی نوابزادہ ملک سعید محمد خان،کزن سابق صوبائی وزیر نوابزادہ چوہدری شیر علی خان نے پہلی برسی پردس روزہ علاقائی کھیلوں کا انعقاد کرایا تین دن نیزہ بازی جس میں پاکستان سمیت بیرونی ممالک سے بھی شہسوار،نیزہ باز شامل ہوئے اور فن شہسواری،نیزہ بازی پیش کیا اور مرحوم پرنس ملک عطاء محمد خان کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیاتین دن بیل دوڑ جس میں ملک بھر سے نامی گرامی بیل اور شوقین حضرات نے حصہ لیا دو دن کبڈی جس میں پاکستان کی قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حصہ لیاایک دن ڈاگ ریس،لڈی، کشتی سمیت کئی علاقی کھیل اور ثقافتی سرگرمیاں پیش کی گئیں پرنس ملک عطاء محمد خان ہرسال جشن بہاراں سپورٹس فیسٹویل،میلہ، کھیل و ثقافتی سرگرمیوں کی رونق ہوتے تھے اس دفعہ پہلی بار انکی کمی محسوس کی گئی لیکن ان کے کھیل و ثقافت آج بھی انکے نام شخصیت کی وجہ سے زندہ ہیں اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں جس پر قوم فخر محسوس کرتی ہے پاکستانی قوم کا حکومت وقت سے مطالبہ ہے پرنس ملک عطاء محمد خان کی خدمات پر انکو اعلی سول اعزاز سے نوازا جائے۔
ملک محمد فیاض
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |