اٹک (ملک کامران اختراعوان)سیدنا امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عظیم قربانی کی بدولت اسلام کا جھنڈا بلند ہوا(جانشین ریاض الملّت قبلہ پیر ہادی سرکار حفظہ اللہ تعالیٰ)شُھداء کربلا خصوصاً حضرتِ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی ذات ہمارے ذکر کرنے کے محتاج نہیں ، بلکہ ہم اُن کے محتاج ہیں(خلیفئہ ریاض الملّت علامہ محمد اعجاز رضوی) آستانه عالیہ ریاض آباد شریف ڈھوک فتح اٹک میں10روزہ سالانہ شُھداء کربلا کانفرنس کی نویں محفل جانشین ریاض الملّت صاحبزادہ ابوالحامد محمد اکرام خان علوی المعروف قبلہ پیر ھادی سرکار حفظہ اللہ تعالیٰ کی زیرِ صدارت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں تلاوتِ کلام الرحمٰن کے بعد نعت شریف کی سعادت مجاہد اکبر خان نے حاصل کی جبکہ خلیفۂ ریاض الملّت حضرت علامہ محمد اعجاز رضوی نےخصوصی خطاب کیا اور پیر ہادی سرکار نے صدارتی خطبہ میں کہا کہ سیدنا امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عظیم قربانی کی بدولت اسلام کا جھنڈا بلند ہوا۔ پیر ہادی سرکار نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور 10 مرم الحرام کی آخری محفل میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔تقریب میں پیرزادہ محمد حامد رضا خان قادری ، سردار حاجی محمد اکبر خان ، حامد بشیر خان ، حاجی راشد افضال، حاجی ساجد اقبال،حافظ نصرت علی خان قادری،فیصل فاروق،محمد امشال، ملک جاوید اقبال، ملک زاہد اقبال، عامرشہزاد، شکیل احمد ، محمدامیر ،الحاج نورمحمد چشتی،ملک محمد افضل ، فرمان الٰہی ، قاری عطاء محمد نقشبندی ، محمدشفیق چشتی ، محمد حمزہ افضل، ملک محمد حماد، حاجی نور محمد اورحمزہ امیرکے علاوہ عوامِ اہلسُنت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔درودوسلام،ذکر شریف اور خصوصی دُعا کے بعد لنگرِ حُسینی تقسیم کیا گیا۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔