اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)
دارالامان ہائے میں مثالی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، سید یاو ر عباس بخاری،معاشرتی ظلم کا شکار خواتین کی بحالی میں کوئی کسر نہیں رہنی چاہیے، صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب،دارالامان لاہور کی تزئین و آرائش نو کا کام جاری ہے، صوبائی چیئر پرسن دارلامان ایڈوائزری کونسل پنجاب عائشہ علی بھٹہ،تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ دارالامان مشکل کا شکار خواتین کا واحد سہارا ہے، تمام دارالامان ہائے میں مثالی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، صوبائی وزیر نے دارالامان لاہور کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی بطور وزیر پہلی بار صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرتی ظلم کا شکار خواتین کی بحالی میں کوئی کسر نہیں رہنی چاہیے، دارالامان آنے والی خواتین کو زیادہ بااعتماد انداز میں واپس اپنے گھروں کو جانا چاہیے، اجلاس میں صوبائی چیئر پرسن دارلامان ایڈوائزری کونسل پنجاب عائشہ علی بھٹہ، صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب حسن اقبال، صوبائی ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود پنجاب شاہد نیازاور پی اے ٹو صوبائی وزیر سید عمران بخاری نے بھی شرکت کی ہے،
اس موقع پر دارالامان ایڈوائز ی کونسل کے ارکان کا صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سے تعارف کرایا گیا، صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری کو دارالامان لاہور کے معاملات پر بریفنگ دی گئی، صوبائی چیئر پرسن دارلامان ایڈوائزری کونسل پنجاب عائشہ علی بھٹہ نے کہا کہ تشدد زدہ خواتین کو ہر دارالامان میں رہائش، علاج اور نفسیاتی کونسلنگ کی سہولت دی جاتی ہے،دارالامان لاہور کی تزئین و آرائش نو کا کام جاری ہے، اس وقت عمارت میں 60 سے 70 خواتین کے قیام کی گنجائش ہے، سید یاور عباس بخاری نے ایڈوائزری کونسل کے ٹی او آرز تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ تزئین و آرائش نو کے کام میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے، سرکاری خزانہ قوم کی امانت ہے، ہمیں ایک ایک پائی شفاف طریقے سے خرچ کرنا ہوگی، پنجاب بھر کے دارالامان ہائے کے معاملات میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں کی جائیں گی، صوبائی ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود پنجاب شاہد نیاز نے اجلاس کو دارالامان کے امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچھ اسامیوں کی لائن آف پروموشن کا کام جلد مکمل کر لیا جائے، پنجاب کے تمام36 اضلاع میں دارالامان کا ادارہ کام کر رہا ہے۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔