میں سوچوں یہ کیوں اُجلی اُجلی سحر ہے

masjid-nabwi
Image by Konevi from Pixabay

میں سوچوں یہ کیوں اُجلی اُجلی سحرہے، یہ کیسا دلوں میں سرور آگیا ہے
تو وجدان سے یہ صدا آئی مجھ کو، کہ میلاد انور حضور ؐ آگیا ہے

جدھر دیکھئے اُجلی اُجلی فضا ہے، جدھر دیکھئے نور پھیلا ہوا ہے
جدھر دیکھئے دلکشی دلکشی ہے، زمانے میں بقعہ نُور آگیا ہے

خوشی کے بجے چار سو شادیانے، نصیبوں کو یہ دن دکھائے خدا نے
خدا کا کرم گر نہیں تو کیا ہے، منانے کا دن یہ شعور آگیا ہے

کرم ہی کرم ہے عطا ہی عطا ہے، مقدر کا ہر اک دریچہ کھلا ہے
جدھر دیکھئے گونج صلِّ علیٰ ہے، کہ محبوبِ ربِّ غفور آگیا ہے

تمام انبیاء کا وہ سردار آیا، وہ اپنے پرائے کا غم خوار آیا
جدھر دیکھئے آسؔ یہ ہی صدا ہے، کہ دنیا میں صدر الصدور آگیا ہے

سعادت حسن آس

اٹک

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

کیمبل پوری ماہیے

ہفتہ اکتوبر 9 , 2021
کوئی وَگنی ہَرو ماہیا بانہوں ڈَاھڈا یاد آیاں،ذَرا سامنے ہو ماہیا
کیمبل پوری ماہیے

مزید دلچسپ تحریریں